نئیدہلی؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے رکشا بندھن کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک پیغام میں انہوں کہا کہ پوری دنیا میں رکشا بندھن کا تہوار منایا جاتا ہے جو بھائیوں اور بہنوں کے درمیان پیار اور محبت کے مضبوط بندھن کی یقین دہانی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار ہمارے سماج میں خواتین کو روایتی طور پر دیئے گئے اعلیٰ مقام کو بھی مکمل کرتا ہے۔