17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے رکشا بندھن کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر  جمہوریہ  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے رکشا بندھن کے موقع ملک کے عوام  کو مبارکباد دی ہے ۔

ان کے پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

‘‘میں رکشا بندھن کے مبارک موقع پر،  اپنے ملک کے عوام کے لئے  مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

پورے بھارت میں اور دنیا بھر میں رکشا بندھن کے دن بھائیوں اور بہنوں کے پاک رشتے کا احترام کیا جاتا ہے۔ یہ تہوار محبت اور شفقت کے  اس  مضبوط بندھن کی تصدیق کرتا ہے، جو  بھائیوں اور بہنوں کو   ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔

اس مبارک موقع پر آیئے ہم  اس وقار اور  احترام کی بقا کا عزم کریں ، جو ہمارے معاشرے میں روایتی طور پر خواتین کو دیا گیا ہے اور خواتین کو بااختیار بنائیں تاکہ وہ اپنی حقیقی صلاحیت  کو بروئے کار لاسکیں ۔

یہ تہوار  ہمارے ملک میں امن، ہم آہنگی اور خوشحال لائے’’۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More