16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے زراعت میں مزید سرمایہ کاری کی درخواست

Urdu News

نئیدہلی؛ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے مرکز اور متعدد ریاستی حکومتوں سے زراعت اور اس سے متعلقہ شعبے  میں مزید سرمایہ کاری کی درخواست کی ہے تاکہ کاشتکاری کو قابل عمل اور پرکشش بنایا جا سکے۔ انہوں نے یہ بات آج حیدرآباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل ایکسٹنشن مینجمنٹ میں سائنس دانوں، فیکلٹی اراکین اور ریسرچ فیلو سے تبالہ خیال کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر تیلنگانہ کے نائب وزیراعلیٰ جناب محمد محمود  علی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ زراعت کو پائیدار، قابل عمل اور پرکشش بنانے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے بنیادی ڈھانچہ، وقت پر قرض کی فراہمی اور کاشتکاری کی پیداوار کی قدر میں اضافے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کا ای- نیم پروجیکٹ مناسب مارکیٹنگ کے لیے بہت اہم ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ کسانوں کو ان کی پیداوار سے متعلق پہلے ہی اطلاعات فراہم کرنا ان کی پیداواری کی فروخت کے سلسلے میں پریشانی سے بچانے کے لیے  ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں کو قابل استطاعت قرض کی فراہمی بھی بہت اہم ہے۔ قرض کی معافی مستقل حل نہیں ہے اس لیے کہ اس سے طویل مدتی سرگرمی پیدا کرنے میں مدد نہیں ملے گی۔

انہوں نے حکام کو مشورہ دیا کہ وہ فصل انشورنس سے متعلق کاشت کار برادری کے درمیان بیداری پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن اور مواصلات ٹیکنالوجی کا فائدہ کسانوں کو مزید موثر طریقے سے پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو مقامی زبان میں اطلاعات فراہم کی جانی چاہیے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More