نئی دہلی: مرکزی وزیرداخلہ ، جناب امت شاہ نے کہاہے کہ مودی حکومت بنکربرادری کی جامع ترقی کے تئیں پابند عہد ہے ۔ اپنے ٹویٹ میں جناب امت شاہ نے کہاکہ ‘‘2014 کے بعد پہلی بار ہمارے محنت کش بنکروں کے حقیقی ہنرکو فروغ دیکر بنکروں کو ان کا معقول کریڈٹ دیاجارہاہے ۔ان کی مزید حوصلہ افزائی کے لئے وزیراعظم ، جناب نریندرمودی نے 2015 میں 7اگست کو قومی یوم ہتھکرگھا کا اعلان کیاتاکہ بنکروں کو بھارت کی ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیاجاسکے ۔ ’’
مرکزی وزیرداخلہ نے کہاکہ ‘‘پی ایم مودی کا ‘ ووکل فارلوکل کا منتریقینی طورسے ہتھکرگھا کے شعبے کی حوصلہ افزائی کریگا۔ آیئے ہم سب مل کر وزیراعظم جناب نریندرمودی کے آتم نربھربھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے ‘ووکل فارہینڈ میڈ ’ کی حمایت کرنے کا عہد کریں ’’۔