17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے سول سروینٹ سے کہا ہے کہ وہ ایک نئے بھارت کی تعمیر میں سرگرم رول ادا کریں

Urdu News

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج آئی اے ایس کے نوجوان افسروں سے کہا ہے کہ وہ اپنے کام کو غریب، امیر، عورت، مرد، شہر ، گاؤں کے درمیان فرق کو مٹانے کے مشن کے مشن کی شکل میں لیں اور نئے بھارت کی تعمیر کے لئے سرگرم تبدیلی کے عوام کے طور پر کام کریں۔

ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ لال بہادر ساشتری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے ) میں آئی اے ایس افسروں کے 2018 کے بیچ کے لئے ایک دوسالہ تربیتی پروگرام کی الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محروم طبقوں کو سماجی اور اقتصادی طور پر اوپر اٹھانا ان کا اصل مقصد ہونا چاہئے۔

افسروں کو یاد دلاتے ہوئے کہ بھارت کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ایک ایسی سول سروس کا خواب دیکھا تھا کہ جو غربت اور امتیاز سے لڑکر ایک نئے ملک کی تعمیر اور اس کی تشکیل کے لئے جوش وجذبے سے کام کرے گا۔ نائب صدر نے ان سے کہا کہ وہ ایمانداری، ذمہ داری، شفافیت اور جوابدہی کے علاوہ پوری طرح ڈسپلن کے پابند رہیں۔

سابق وزیر اعظم لال بہادر ساشتری جی کو ایک غیر معمولی اور زبردست لیڈر بتاتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ وہ ایک عظیم رہنما تھے۔ انسانیت، قومی جذبہ ،یکجہتی ، ہمدردی اور صلاحیت اور ہمت جیسی خوبیاں ان کے کردار میں رچی بسی تھی۔

نائب صدر نے تربیت پانے والے افسروں سے کہا کہ وہ لگاتار نئے سے نیا عمل سیکھتے رہیں، سوچنے کی صلاحیت بڑھائیں اور اختراع کا استعمال کریں۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ آج اچھی حکمرانی وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ حکمرانی چھوٹی لیکن فعال اور کارگر ہونی چاہئے، جو عوام کی ضرورتوں اور امنگوں کو پورا کرسکے۔ یہ ایک ایسا نظام جو سہولت اور خدمات کو شفافیت سے فراہم کراسکے اور ترقی کے موقع اور حالات پیدا کرسکے۔

نائب صدر نے کہا کہ قانون سازیہ کتنی ہی تعداد میں پالیسیاں اور قوانین بناسکتی ہیں لیکن زمینی سطح پر ان پالیسیوں کا حقیقی نفاذ اصل معاملے کا حل ہے۔

ایک حکومت خدمات کی فراہمی کی وجہ سے ہی یاد کی جائے گی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ سول سروینٹس کا فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ لوگ بلا تاخیر اپنا حق حاصل کریں۔

آپ کے پاس کوئی بھی عہدہ ہو آپ کو اچھے کام کا ایک ریکارڈ بنانا ہوگا، تاکہ لوگ بعد میں آپ کو یاد رکھیں۔ انہوں نے یہ بات نوجوان سول سروینٹس سے خطاب کے دوران کہی۔

یہ کہتے ہوئے کہ سردار پٹیل کا ٹیم ورک میں کافی بھروسہ تھا، جناب نائیڈو نے سول سروینٹس کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے اپنے ساتھی ورکروں اور ماتحت عملے کو تحریک دے کر ٹیم ورک کو آگے بڑھائیں۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا اصلاح، کارکردگی اور تبدیلی کا منتر سبھی نوجوان افسروں کو نئے تجربے کرنے کی تحریک دے گا اور وہ بہتر سے بہتر افسروں کی شکل میں ترقی کرتے جائیں گے اور دنیا میں بہترین حکمرانی کرنے والے لیڈروں کی بہ نسبت زیادہ کارگر ثابت ہوں گے۔

یہ کہتے ہوئے  کہ ہندوستان ایک بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی وبا کے باوجود ترقی اور خود کفالت کے علاوہ دیگر مثبت اقدامات کے لئے بہت سے نئے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو اس نئے بھارت کو آگے لے جانے میں نمایاں رول اداکرنا ہوگا۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ نیا بھارت جامع ترقی کی بنیادوں پر مبنی ہوگا، جہا ںزندگی کے معیار میں اضافہ کیا جائے گا، جمہوری روایات کو مضبوط اور گہرا کیا جائے گا اور عوام کو خدمات فراہم کرانے والے اداروں کو مستحکم کیا جائے گا۔

نوجوان افسروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہ جب کبھی بھی شک کی صورت پیدا ہو تو گاندھی جی کے منتر کو یاد کیاجائے ۔ نائب صدر نے افسروں سے کہا کہ اگر وہ سچ، انصاف غیر جانب داری، شمولیت، عوامی بہبود اور ماحولیات کے تحفظ کی بنیادی قدروں کے تئیں اپنے عزم کو برقرار رکھیں گے تو وہ صحیح فیصلہ کرسکیں گے۔

یہ کہتے ہوئے کہ دنیا غیر متوقع طور طریقوں سے بدل رہی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ نوجوان افسر تبدیلیوں کا پہلے سے اندازہ لگائیں اور ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تیار رہیں۔  جناب نائیڈو نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی چیز جامد نہیں ہے اور یہ کہ ایک انتظامیہ جو عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتی ہے  تو اسے ہمیشہ سرگرم رہنا ہوگا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انتظامیہ کی زبان عوام کی مقامی زبان میں ہونی چاہئے، نائب صدر نے افسروں کی تربیت کے دوران مقامی زبانیں سیکھنے کے لئے افسروں کی ستائش کی۔

نائب صدر نے اس موقع پر 65 کنورسیشنس کے عنوان سے ایک کتاب کا بھی اجرا کیا، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی من کی بات کے خطابات ہیں، جو اکیڈمی کی طرف سے پیش کی گئی ہے۔

لال بہادر ساشتری نیشنل اکیڈمی آف ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جناب سنجیو چوپڑا اور فیکلٹی کے دیگر ممبروں نے  اس ورچوئل الوداعی تقریب میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More