19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے ‘‘ سووچھتا ہی سیوا ’’ اور ‘‘ بیت الخلاء کے لئے خصوصی مہم ’’ پروگراموں کا افتتاح کیا

First step towards a developed India is to create a clean, hygienic and a healthy India: Vice President
Urdu News

نئی دلّی ،نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ایک ترقی یافتہ بھارت کی جانب پہلا قدم ایک صاف ستھرا اور ایک صحت مند بھارت تشکیل دینا ہے ۔  وہ  آج کرناٹک کے گڈگ ضلع میں کنور گاؤں میں سووچھتا ہی سیوا اور شوچلیا کاگی سمارا  ( بیت الخلاء  کے لئے جنگ ) نامی پروگراموں کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ کرناٹک کے گورنر  جناب واجو بھائی رودا بھائی والا  ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے وزیر مملکت  جناب رمیش  چند اپا  جگا جناگی   ، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے  کرناٹک کے وزیر  جناب ایچ کے پاٹل اور دیگر اہم شخصیات  اس موقع پر موجود تھیں ۔

          نائب صدر نے کہا کہ ہر بھارتی شہری کو ایک مشن کے جذبے کے ساتھ ‘‘ جن آندولن’’  میں شامل ہونا چاہیئے تاکہ  صاف ستھرے بھارت  کے ہدف کو مہاتما گاندھی کے 150 ویں یوم پیدائش  یعنی 2 اکتوبر ، 2019 ء تک حاصل کر لیا جائے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ بابائے  قوم خوابوں کو   سووچھ بھارت ابھیان کے ذریعے اُسی وقت پورا کیا جا سکتا ہے ، جب کہ  ایک عام آدمی سے لے کر  اہم شخصیات  تک  سبھی   کسی لالچ کے بغیر  اس پروگرام میں شرکت کریں ۔

          نائب صدر نے کہا کہ  اچھی صفائی ستھرائی کے ذریعے ایک کنبے کے سالانہ 50000 روپئے  سے زیادہ بچائے جا سکتے ہیں ۔  یہ بات یونیسیف نے کہی ہے ۔  یونیسیف نے مزید کہا ہے کہ ہیضے کی وجہ سے  بھارت  میں  ہر سال ایک لاکھ سے زیادہ بچوں کی موت ہو جاتی ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی  نہ ہونے کی وجہ سے بچوں میں جسمانی اور  ذہنی نشو و نما میں کمی پائی جاتی ہے ۔  اس کے علاوہ ،  عورتوں اور لڑکیوں کو ، جب وہ کھلے میں رفع حاجت کے لئے جاتے ہیں ، ان  کے تحفظ کو بڑا خطرہ لا حق ہوتا ہے ۔

          نائب صدر نے کہا کہ بھارت کے دیہی اور شہری علاقوں میں کھلے میں رفع حاجت کرنےو الوں کی تعداد  ایک تخمینے کے مطابق کم ہوکر 30 کروڑ ہو گئی ہے ، جب کہ 2014 ء میں یہ تعداد  60 کرو ڑ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا یقین ہے کہ سووچھتا ہی سیوا مہم  ، سووچھ بھارت ابھیان  میں  زبردست   تیزی  لائے گی ۔

          نائب صدر جمہوریہ  نے کہا کہ اس مہم کا مقصد  پورے ملک کے عوام کو  ، خاص طور پر ہر سطح پر کام کرنے والے سرکاری کرمچاریوں ، مقامی لیڈروں ، نو جوان گروپوں ، خواتین ، اسکولی بچوں ، دفاعی عملے کے افراد ، کارپوریٹ ،  اہم شخصیات  ، عقائد پر مبنی تنظیموں اور شہریوں  کے ذریعے دو گڈھوں والے بیت الخلاء تعمیر کرنے اور ریلوے اسٹیشن ، بس اسٹینڈ ، پارکوں ، بازاروں ، اسپتالوں اور اسکولوں وغیرہ  جیسے عوامی مقامات کو صاف رکھنے کی کوششوں کے لئے بیداری پیدا کرنا اور انہیں شرمدان میں شریک  کرنا ہے ۔  انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قدرتی مناظر اور ثقافتی وراثت  جیسے عبادت کے مقامات ، وراثتی مقامات اور سمندری ساحل  جیسے مقامات  کو صاف ستھرا رکھنے کی ضرورت کو تسلیم  کرتے ہوئے ان مقامات کو خوبصورت بنایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے اختراعی طریقے تلاش کرنےچاہیئں ، جن سے عوام کی زندگی پر  قابل قدر اثر پڑتا ہو ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More