16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے طبی برادری سے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کی اپیل کی؛

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے طبی برادری سےاپیل کی کہ وہ لوگوں میں خاص طور پر نوجوانوں میں بدلتی طرز زندگی کے خطرات کے تئیں  بیداری پیدا کریں ۔

آج حیدر آباد میں واقع سورن بھارت ٹرسٹ میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرنے کے بعد جناب نائیڈو نے غیر متعدد بیماریوں کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا اور لوگوں سے کھانے پینے کی غیر صحت مند عادتوں اور جمود والی طرز زندگی سے اجتناب کرنے کی اپیل کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے نوجوانوں سے جنک فوڈ ترک کرنے کو کہا اور اس بات کا عندیہ دیا کہ روایتی ہندوستانی کھانے مجرب ، موسمیاتی اورمختلف  ہندوستانی  موسموں کے لیے موزوں ہیں۔

ایک صحت مند قوم کی تعمیر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ غیر متعدی بیماریوں کا پھیلاؤ ، حفظان صحت تک غیر مساوی رسائی  اور بڑھتی قیمتیں حفظان صحت کے شعبے  کو در پیش  بڑے چیلنج رہے ہیں ۔ صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے غیر سرکاری ادارے، حکومتی ایجنسیوں ، اسپتالوں اور ڈاکٹروں سمیت سبھی شراکت داروں سے اس سلسلے میں کمیونٹی سطح پر باہم  مل کر کام کرنے کی  بھی اپیل کی ۔

نائب صدر جمہوریہ حفظان صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے میں دیہی اور شہری فرق کو بھی ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ اس سلسلے میں نجی شعبہ سے دیہی آبادی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے حکومتوں کی کوششوں میں تعاون دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں واقع اسپتالوں میں بنیادی ڈھانچوں اور انسانی وسائل کی قلت ہے ۔ اس لیے کالج سے فارغ التحصیل نوجوان ڈاکٹروں  کے لیے دیہی خدمات کو لازمی قرار دینے کا مشورہ دیا۔

سورن بھارت ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر کامیننی سرینواس، پنجاب نیشنل بینک کے ایکزیکیٹو ڈائریکٹر جناب لنگانینی پربھاکر، کیئر ہاسپیٹل کے چیئرمین ڈاکٹر بی سوما راجو، ٹرسٹ بورڈ  ، باساواتاراکم انڈو امریکن کینسر ہاسپیٹل اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے خزانچی   جناب جے ایس آر پرساد اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More