نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ایسٹر کی مقابل شام پر عوام کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ دوبارہ جی اٹھنے کی کہانی یاد دلاتی ہے کہ ہمیشہ اندھیرے پر روشنی کو کامیابی اور فتح حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے خوہاش ظاہر کی کہ ہندوستان اور دنیا بھی جلد ہی کووڈ۔ 19 کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کریں گے۔
درج ذیل صدر جمہوریہ کے خطاب کا مکمل متن ہے:
‘‘میں ایسٹر کے اس مبارکب موقع پر اپنے ملک کے عوام کو اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
ایسٹر، یسوع مسیح کے صلیب/ سولی پر چڑھنے کے تین دن بعد دوبارہ زندہ ہونے کا جشن ہے۔
یہ امید اور ایمان کے دوبارہ جی اٹھنے کی داستان ہے۔ یہ دن یاد دلاتا ہے کہ روشنی تاریکی پر ہمیشہ فتح پائے گی۔ یہ بدی پر نیکی کی فتح ہے۔
چونکہ دنیا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے زبردست چیلنج پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہے، ایسٹر کی روح ہماری زندگیوں میں ہمت و حوصلہ اور امید لائے گی۔
جیساکہ ہم اپنے عزیزوں اور پیاروں کے ساتھ گھر میں ایسٹر منائیں گے، آیئے دعا کریں کہ ہماری قوم اور دنیا کو وڈ۔ 19 کے خلاف اس جنگ میں فتح حاصل کرے۔
آیئے ہم ان تما م لوگوں خصوصاً صھت کی دیکھ بھال کرنے والے تمام کارکنان کا شکریہ ادا کریں اور مشکور ہوں، جو اس بحرانی صورتحال پر قابو پانے میں ہماری مدد کرنے کےلئے انتھک محنت کررہے ہین۔
دعا گو ہیں کہ یہ ایسٹر ہمیں زیادہ ہمدرد، زیادہ ایثار والا، زیادہ مستحکم اور لچکدار بنائے اور ہماری زندگی میں امن و چین اور ہم آہنگی لائے۔