14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے عوام کو جنم اشٹمی کے موقع پر مبارکباد پیش کی

Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو  نے جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھگوت گیتا میں بھگوان کرشن  کے ذریعہ انجام کی پرواہ کیے بغیر خلوص کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے ابدی پیغام  پوری انسانیت کے لیے ترغیب حاصل کرنے کا ذریعہ رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  میری تمنا ہے کہ یہ تہوار ہمارے ملک میں امن و شانتی ، بھائی چارہ ، ہم آہنگی اور خوشحالی کا پیغام لائے ۔

نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

میں جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر اپنے ہم وطنوں کو والہانہ مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔ہمارے ملک میں بھگوان کرشن کی یوم پیدائش جنم اشٹمی  کی ایک خاص مذہبی اہمیت ہے ۔

روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جانے والا جنم اشٹمی کا تہوار بھگوان کرشن کی مقدس  زندگی کی یاد دلاتا ہے  اور بدی پر نیکی کی جیت کی عکاسی کرتا ہے۔ بھگوت گیتا میں بھگوان کرشن  کے ذریعہ انجام کی پرواہ کیے بغیر خلوص کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے ابدی پیغام  پوری انسانیت کے لیے ترغیب حاصل کرنے کا ذریعہ رہا ہے ۔  میری تمنا ہے کہ یہ تہوار ہمارے ملک میں امن و شانتی ، بھائی چارہ ، ہم آہنگی اور خوشحالی کا پیغام لائے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More