17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔  ‘نائٹنگیل آف انڈین سینما’  کے انتقال پر تعزیت کا اظہار  کرتے ہوئے، جناب نائیڈو نے کہا کہ ‘‘لتا جی کی موت سے ہندوستان نے اپنی آواز کھو دی ہے۔’’

نائب صدر جمہوریہ کے تعزیتی پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے۔

میں ہندوستانی سنیما کی نائٹنگیل اور لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر جی کے انتقال سے بہت افسردہ ہوں۔ لتا جی کی موت سے ہندوستان نے اپنی آواز کھو دی ہے۔ لتا جی نے کئی دہائیوں سے ہندوستان اور پوری دنیا میں موسیقی کے شائقین کو اپنی سریلی اور شاندار آواز سے مسحور کیا ۔

وہ واقعی دنیائے موسیقی کی ایک رتن تھیں۔  انہوں نے کئی دہائیوں تک ہندی سنیما پر سروں کی ملکہ کی طرح راج کیا۔ وہ موسیقی کاروں کی پسندیدہ اور سب سے زیادہ مطلوب خاتون پلے بیک سنگر رہیں۔

1940 کی دہائی میں پلے بیک سنگنگ میں قدم رکھنے کے بعد، انہوں نے 1949 میں فلم ‘محل’ میں پہلی بڑی کامیابی حاصل کی۔ لتا جی راتوں رات “آئے گا آنیوالا”  گیت کے ساتھ گانے کی سنسنی بن گئیں پھر اس کے بعد انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

لتا جی کو ہندوستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز’ بھارت رتن’ سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان اور بیرون ملک سے انہیں ستائشوں  اور اعزازات  سے مسلسل نوازا جاتا رہا ۔

بھجنوں اور رومان پرور نغموں سے لے کر حب الوطنی کےنغموں تک، انہوں نے ہندی اور دیگر ہندوستانی و غیر ملکی زبانوں میں ہزاروں نغمے  ریکارڈ کرائی ہیں۔

ایک بوجھل دل کے ساتھ، میں سوگوار خاندان کے ارکان نیز ہندوستان اور دنیا بھر میں ان کے مداحوں کے ساتھ اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More