20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے ناوابستہ تحریک کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر افغانستان کے صدر ، ویتنام کے نائب صدر، کیوبا کے صدر اور وینیزوئیلا کے صدر سے بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے باکو، آذربائیجان میں ناوابستہ تحریک کی اٹھارہویں سربراہ کانفرنس میں اسلامی جمہوریۂ افغانستان کے صدر ڈاکٹر محمد اشرف غنی، ان کی ویتنامی ہم منصب محترمہ دانگتھی گوگ تہنہ، کیوبا کے صدر جناب مگوئل دیاز کینل برمودیز اور بولیویرین جمہوریہ وینیزوئیلا کے صدر نکولس مادرو مورس سے  بات چیت کی۔

چارو معززین کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران نائب صدر جمہوریہ نے افغانستان، ویتنام، کیوبا اور وینیزوئیلا کے ساتھ تمام شعبوں میں ہندوستان کے نزدیکی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر محمد اشرف غنی کے ساتھ اپنی بات چیت میں نائب صدر جمہوریہ نے زور دیا کہ ہندوستان اور افغانستان کے تعلقات نزدیکی اور دوستانہ ہیں اور کہا کہ عوام کے عوام سے تعلقات سے دونوں ممالک کے درمیان اسٹرٹیجک شراکت داری کی مضبوط بنیاد فراہم کراتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہندوستان ایک مستحکم، محفوظ، متحدہ شمولیت والے اور خوشحال افغانستان کا خواہشمند ہے۔ انھوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہندوستان ، افغانستان کی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی شراکت داری میں حکومت افغانستان اور افغانستان کے عوام کے ساتھ کام کرنے کے لیے عہد بند رہے گا۔

دوطرفہ تجارت، جو کہ 1.1 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ ہے، کا حوالہ دیتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اس میں ترقی کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

کامیابی کے ساتھ انتخابات کے انعقاد پر افغانستان کو مبارکباد دیتے ہوئے انھوں نے یہ امید ظاہر کی کہ ان انتخابات کے نتائج سے افغانستان میں اتحاد، استحکام اور امن کو فروغ ملے گا۔

نائب صدر جمہوریہ نے امن اور مفاہمت کے لیے ایک سرگرم اور مرکزی رول ادا کرنے والی حکومت افغانستان کے لیے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام اور خوشحالی اُسی صورت میں آسکتی ہے جب کہ وہ گذشتہ 18 برسوں کی حصولیابیاں خصوصی طور پر آئینی نظام اور خواتین، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ  کرے گا۔

نائب صدر جمہوریہ نے صدر اشرف غنی کو یقین دہانی کرائی کہ ہندوستان ہر وقت حکومت افغانستان اور وہاں کے عوام کا ایک مضبوط اور قابل اعتماد دوست رہے گا۔

نائب صدر جمہوریہ نے آج باکو میں ناوابستہ تحریک کی سربراہ کانفرنس اور وزارتی میٹنگ کے موقع پر ویتنام کی نائب صدر محترمہ دانگتھی گوگ تہنہ، سے بھی ملاقات کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ ویتنام اور ہندوستان کے درمیان دو ہزار سال پرانے تہذیبی تعلقات ہیں اور  ان دونوں ممالک کے درمیان اعتماد اور دوستی کا تاریخی رشتہ ہے۔

مئی 2019 میں ویتنام میں  ویساکھ تقریبات کے سولہویں یواین ڈے  میں اپنی شرکت کا حوالہ دیتے ہوئے انھو ں نے کہا کہ ویتنام میں جس گرمجوشی کے ساتھ ان کی مہمان نوازی کی گئی اس کے لیے وہ دل سے ان کے ممنون ہیں۔

انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی اور سکیورٹی معاملات میں تعاون، اقتصادی معاہدے، تجارت اور سرمایہ کاری، ثقافتی اور عوام کی عوام سے بات چیت کے سلسلے میں اہم پیش رفت کے ساتھ بڑھتی ہوئی جامع اسٹریٹجک شراکت داری پر خوشی کا اظہار کیا۔

جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ویتنام، جس کو 2020 میں آسیان کی صدارت ملے گی، صرف ایک قابل اعتماد دوست ہی نہیں بلکہ ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کا کلیدی ستون اور آسیان میں ہندوستان کے لیے ایک بہت ہی اہم پارٹنر بھی ہے۔

انھوں نے ہند- بحرالکاہل خطے میں امن اور خوشحالی کے حصول اور دونوں ملکوں کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں فروغ کے رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے ویتنام سے تعاون کرنے کے لیے کہا۔

کیوبا کے صدر جناب نگوئل دیاز کینل  برمودیز سے اپنی بات چیت کے دروران نائب صدر جمہوریہ نے واضح کیا کہ ہندوستان اور کیوبا ناوابستہ تحریک کے بانی ارکان ہیں اور ان دونوں ممالک کو ناوابستہ تحریک کے اصولوں، مثلاً تمام ملکوں کی خود مختاری، برابری، ترقی پذیر ممالک کے اتحاد، جنوب جنوب تعاون اور شمولیت والی ترقی کی وکالت جاری رکھنی چاہیے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کامیاب انتخابات کے انعقاد پر کیوبا کو مبارکباد پیش کی۔ نائب صدر نے کیوبا کے اصلاح کے عمل اور وہاں پر جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے آئینی تبدیلیوں کی بھی تعریف کی۔

انھوں نے  ہوانا میں پنچ کرما سینٹر کے افتتاح اور سینفوگوس میں فرٹیلائزر پلانٹ چلائے جانے سمیت مختلف شعبوں میں کیوبا کی ترقی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انھوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ کیوبا آئی ٹی ای سی وضائف کی ہندوستان کی پیش کش کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر رہا ہے۔ انھوں نے بایوٹیکنالوجی اور فارما کے شعبے میں کیوبا  کی قابل ذکر ترقی کی بھی ستائش کی۔انھوں نے کہا ‘‘ہندوستان نے بھی صحت کے شعبے، خصوصی طور پر جینرک دواؤں کے معاملے میں، بہت زیادہ  ترقی کی ہے۔ ہم اس شعبےمیں بھی تعاون کے امکانات تلاش کرسکتے ہیں’’۔

انھوں نے گذشتہ ماہ جنیوا میں منعقدہ یو این ایچ آر سی میٹنگ میں جموں وکشمیر کے معاملے میں ہندوستان کے موقف  کی حمایت کے لیے بھی کیوبا کا شکریہ ادا کیا۔

انھوں نے مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں کیوبا کی مکمل شرکت  پر بھی ممنونیت کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا‘‘کوریوز ڈی کیوبا کے ذریعے یادگار ڈاک ٹکٹ جاری کیے جانے اور ہوانا (کیوبا) کے بوٹینیکل گارڈن میں 150 پودے لگائے جانے کی بھی ہم ستائش کرتے ہیں’’۔

جناب وینکیا نائیڈو نے کیوبا کی راجدھانی ہوانا کی پانچ سوویں سالگرہ کی شاندار تقریبات پر صدر کو مبارکباد پیش کی۔

نائب صدر جمہوریہ نے  بولیویرین  جمہوریہ وینیزوئیلا کے صدر نکولس مادرو مورس سے بھی ملاقات کی۔

جناب وینکیا نائیڈو نے ناوابستہ تحریک کی صدارت کی کامیاب مدت کار  کے لیے وینیزوئیلا کو مبارکباد دی۔

ہندوستان اور وینیزوئیلا کے قریبی اور دوستانہ تعلقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سال 2019 دوطرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ ہے جو کہ مہاتما گاندھی کا 150واں یوم پیدائش بھی ہے۔

دنیا بھر کے بہت سے ممالک کے ساتھ تعمیری، ترقیاتی شراکت داری کے ذریعے جنوب جنوب تعاون ،خصوصی طور پر اہلیت سازی کے شعبے میں  کو فروغ دینے کی ہندوستان کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ وینیزوئیلا ہمارے آئی ٹی ای سی پروگرام کا ایک سرگرم پارٹنر رہا ہے۔گذشتہ دو دہائیوں میں  وینیزوئیلا کے دو سو سے زیادہ پروفیشنل کو ہندوستان میں تربیت دی گئی ہے۔

جناب وینکیا نائیڈو نے کثیر جہتی  تنظیموں کے لیے انتخابات میں ہندوستان کی امیدواری کی حمایت کے لیے وینیزوئیلا  کے تئیں اپنی ممنونیت کا اظہار کیا اور ہندوستان کی حمایت سے یو این ایچ آر سی انتخابات میں اس کی حال ہی کی کامیابی کے لیے اس کو مبارکباد پیش کی۔ انھوں نے 2021-22 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل سیٹ کے لیے ہندوستان کی امیدواری کے لیے وینیزوئیلا سے حمایت بھی مانگی۔

نائب صدر جمہوریہ نے ناوابستہ تحریک کی سربراہ کانفرنس کے موقع پر نیپال اور بنگلہ دیش کے وزرائے اعظم کے ساتھ بھی متعدد معاملات پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More