نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ایک پیغام کے ذریعے نوروز کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔
پیغام کا پورا متن مندرجہ ذیل ہیں :
میں نوروز کے مبارک موقع پر اپنے ملک کے عوام کو گرم جوشی کے ساتھ مبارکباد دیتا ہوں، جس سے پارسی نئے سال کا آغاز ہوتا ہے۔پارسی برادری کا ثقافتی گوناگونیت، جو بھارت میں پائی جاتی ہیں، میں ایک خاص مقام ہے ۔
بھارت کی پارسی برادری نے اپنی محنت اور خود کو وقف کر دینے کے ذریعے ملک کی تعمیر میں بیش بہا تعاون دیا ہے۔ پارسی نیا سال جس سے موسم بہار کا آغاز ہوتا ہے، تجدید اور خوشیوں بھری ایک تقریب ہے۔ نوروز کو اُس کی اصل روح کے ساتھ منائے جانے کا مطلب اچھے خیالات کو اپنانا، اچھے کام کرنا، سچائی کے ساتھ زندگی گزارنا اور سبھی راستوں پر چلنا ہے۔
بھارت اور دنیا کووڈ – 19 وبا کے خلاف ایک انتھک لڑائی لڑ رہے ہیں۔ اگرچہ نوروز کنبوں اور دوستوں کے لیے یکجا ہونے ، عبادت کرنے اور جشن منانے کا ایک موقع ہے، لیکن اس سال ہمیں اعتدال کے ساتھ یہ تقریبات منانی پڑیں گی، جو ہمارے گھروں تک محدود ہیں۔ ہمیں تقریبات کے دوران ایک دوسرے سے دوری برقرار رکھنے اور ذاتی صفائی ستھرائی کے حفاظتی اصولوں پر بھی سختی سے عمل کرنا چاہیے۔