19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے وزیر دفاع سے کہا ہے کہ وہ آندھرا پردیش میں پروجیکٹوں کی رفتار تیز کریں

Urdu News

نئیدہلی: مرکزی وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ  نے آج یہاں نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو سے  ملاقات کی اور انہیں  اپنی وزار  ت کی سرگرمیوںواقف کرایا۔

 وزیر دفاع نے  نائب صدر جمہوریہ کو   محکمہ دفاع کے مختلف   پروجیکٹوں کی  پیش  رفت سے آگاہ کیا، جن پر ملک میں عمل درآمد  کیا جارہا ہے۔ ان میں  آندھرا پردیش  کے پروجیکٹ  بھی شامل تھے۔

 نائب صدر جمہوریہ  نے وزیر موصوف کو مشورہ دیا کہ وہ آندھر اپردیش  میں   دفاعی پروجیکٹوں پر عمل درآمد کی رفتار میں تیزی لانے  کے سلسلے  میں  ذاتی طور پر دلچسپی لیں ۔ ان میں سے کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اس وقت رکھا گیا تھا ، جب جناب نائیڈو  مرکزی وزیر تھے۔  انہوں  نے  جناب راج ناتھ سنگھ سے کہا کہ ان  پروجیکٹو ں  کی عمل آوری  میں اگر کوئی رکاوٹ  ہے تو  وہ اسے دور کرائیں ۔

جن پروجیکٹوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا ، ان میں کرشنا ضلع  میں  نماکورو  کے  مقام پر بی ایل ایس  ای  ایڈوانسڈ   نائٹ ویژ ن   ڈیوائسز  فیکٹری  بھی   شامل ہے ۔ اس فیکٹری  کے قیام کا مقصد تقریباََ  300  کروڑروپے  کی لاگت سے رات میں  آسانی کے ساتھ دیکھنے کے آلات تیار کرنے کی مستقبل کی ضرورتوں کو پورا کرنا ہے ۔ جب اس  فیکٹری کا سنگ  بنیاد رکھا گیا تھا تو جناب  نائیڈو  کے علاوہ  سابق  مرکزی وزیر  جناب سریش پربھو اور آندھر ا  پردیش  کے سابق وزیر اعلیٰ   بھی موجود تھے ۔

 اننتا پور ضلع  میں پالا سمدرم  کے مقام پر بی ای ایل  کے  ڈیفنس  سسٹم  انٹگریشن   کامپلیکس  پر بھی بات چیت کی گئی ۔  جدیدسہولتوں  کے اس  مرکز سے   موجودہ  اورآنے والے  میزائل پروگراموں   کے لئے  میزائل  اور ویپن  سسٹمزتیار کرنے میں مددملے  گی ۔ اس  کا سنگ  بنیاد  جناب نائیڈو   اور اس وقت کے وزیر دفاع    جنا ب  ارون جیٹلی نے رکھا تھا ۔

 زیر غور دیگر  پروجیکٹوں  میں  نیلور ضلع  میں  بودو  واری  پالم    کے مقام پر مشرا  دھاتو  نگم لمیٹڈ  کا   گرین فیلڈ   ایلومینیم   الائے  پروڈکشن  پلانٹ   ،  کرشنا ضلع  میں  ناگا یالنکا  کے مقام  پر میزائل  ٹیسٹنگ  فیسلٹی  ، وشاکھا پٹنم کے نزدیک رام  بیلی  کے مقام پر   نیول آلٹر نیٹ   آپریٹنگ بیس   ( این اے او وی ) اور وزیا نگرم    ضلع  میں  بوبیلی کے مقام پر  نیول ائیر اسٹیشن شامل تھے۔

 نائب صدر جمہوریہ نے  وزیر دفاع کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کا خیال رکھیں  کہ ان  پروجیکٹوں  کا کام  جلد سے جلد شروع  کیا جائے۔ انہوں  نے  یہ بھی چاہا کہ  ان پروجیکٹو ں  کے  کام کی رفتار  تیز کی جائے جن کے لئےمنظوری  پہلے ہی  دی جاچکی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More