نئی دہلی؍ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ونکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ وید عالمی امن، آفاقی بھائی چارے اور سب کی فلاح وبہبود کی تعلیمات دیتا ہے۔
ویدوں سے متعلق عالمی کانفرنس‘‘وشوو ید سمیلن’’ کا آج یہاں افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ویدوں میں انسانیت سے کافی مماثلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یجور وید میں کہا گیا ہے کہ وید کا مطلب پوری انسانیت کی خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویدوں میں کسی ذات برادری کا ذکر نہیں ہے۔
ہندوستان کے قدیم علوم اور فلسفے سے متعلق کئے گئے اولین کاموں کا ذکرکرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری تہذیب وثقافت اور فکرو فلسفہ کی جڑیں ویدوں میں مضمر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے علم کا ذریعہ نہیں ہیں، بلکہ معیشت، سماجی، تعلیمی اور سیاسی شعبوں میں ہماری رہنمائی کرتے ہیں اور اعلیٰ اخلاقیات او رقدروں کے معیارات برقرار رکھتے ہیں۔
وید کے فلسفے میں کہا گیا ہے کہ سچائی، عدم تشدد، ضبط وتحمل، نفس کشی اور روحانیت، انسانی زندگی کی بنیادیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وید مذہبی ہم آہنگی،مساوات اور قومی ترقی کا پیغام دیتا ہے۔ رِگ وید کے اشلوک5.60.5 کا حوالہ دیتے ہوئے جناب ویکنکیانائیڈو نے کہا کہ ویدوں کے مطابق سماج میں کوئی بھی شخص بڑایا چھوٹا نہیں ہوتا۔
جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ جدید ہندوستان اور آریہ سماج کے بانی مہارشی دیانند سرسوتی نے دنیا کو ‘‘ویدوں پر لوٹ کر آئیں’’ کا پیغام دیا تھا۔ معروف ماہر شرقیات میکس مولر کے ذریعہ ان کی تائید کی گئی تھی۔ معروف فلسفی اور نوبل انعام یافتہ موریس میٹر لنک نے کہا تھا کہ وید ہی تمام علوم کا واحد اور بے مثال وسیلہ ہے۔