12 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ نے ٹیچروں کے قومی دن کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے ٹیچروں کے قومی دن کے موقع پر جو کہ کل ہے،  لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ 5 ستمبر ٹیچروں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو ہندوستان کے دوسرے صدر جمہوریہ ڈاکٹر سرو پلی رادھاکرشنن کے یوم پیدائش کی یاد دلاتا ہے۔ ٹیچر درحقیقت قوم کے معمار ہوتے ہیں جو  ہر بچے کے مستقبل کو ایک خاص شکل دیتے ہیں اور بچے یا بچی کو ایک ذمہ دار شہری بناتے ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

’’ٹیچروں کے قومی دن کے موقع پر میں ملک کے عوام کو  مبارکباد دیتا ہوں اور اپنی بہترین خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

ہر سال 5 ستمبراستاتذہ کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے جو ہندوستان کے دوسرے صدر جمہوریہ ڈاکٹر سرو پلی رادھا کرشنن کا یوم پیدائش ہے جو ایک ماہر تعلیم اور بہترین اسکالر تھے۔ٹیچر قوم کے اصل معمار ہوتے ہیں کیونکہ وہ ہر بچے  اور بچی کو ایک ذمہ دار شہری بنانے میں اس کے مستقبل کو ایک خاص شکل دیتے ہیں۔ ہمارے ملک میں یوم آساتذہ ایک خاص موقع ہوتا ہے جس دن ہزاروں ٹیچروں کی عزت افزائی کی جاتی ہےاور ان کی طرف سے فراہم کی گئیں قیمتی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے۔

اساتذہ کے قومی دن کے موقع پر میں  ملک کے تمام  ٹیچروں کو اپنی پرخلوص مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے لئے بہترین تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More