نئی دہلی، نائب صد جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے ایک پیغام میں یوام آزادی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہیں۔
صدر جمہوریہ پیغام کا متن درج ذیل ہے:
یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر میں اپنے ملک کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
آج ہم اپنے ملک کا 74 واں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ میں ان بہادر مجاہدین آزاد ی کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ملک کے آزادی اور ملک کے تابناک مستقبل کے خاطر بے شمار قربانیاں دیں۔ آیئے ہم اپنی جنگ آزادی کے شہیدوں کو بھی ممنونیت کے ساتھ یاد کریں جنہوں نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔
ان محبان وطن کو ہمارا بہ معنی خراج عقیدت یہ ہوگا کہ ہم ان خواہشات کے مطابق بھارت کی تعمیر کی کوشش کریں۔ آج یوم آزادی کے موقع پر آیئے ہم ایک ایسے متحد، مضبوط، خوشحال، شمولیت والے اور پرامن ملک کی تعمیر کے لئے اپنی عہد بندی کا اعادہ کریں جہاں ایک ارب سے زیادہ خوابوں کا اظہار کیا جاسکے اور ان کی تکمیل ہوسکے۔