17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ کا جناب اننت کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

Urdu News

نئیدہلی: ۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو  نے پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب اننت  کمار کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ جناب کمار برسوں سے ان کے ایک قابل قدر  رفیق کار تھے ۔ وہ اسی وقت سے ان کے رفیق کار تھے ، جب وہ   پارلیمنٹ میں طلبا کی تحریک چلاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ  ایک معتبر مصنف  ، ایک باصلاحیت شاعر اور ایک شعلہ بیان مقرر تھے۔ ان کی شخصیت حقیقتاََ گوناگوں اور کثیر جہتی تھی۔

نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا متن درج ذیل ہے :

  ’’  مجھے   پارلیمانی  امور کے وزیر جناب اننت کمار کے  اچانک انتقال  کے بارے میں   جان کر صدمہ اور گہرا دکھ پہنچا ہے ۔ وہ   برسوں سے ان کے ایک قابل قدر  رفیق کار تھے ۔ وہ اسی وقت سے ان کے رفیق کار تھے ، جب وہ   پارلیمنٹ میں طلبا کی تحریک چلاتے تھے۔ وہ  ایک پُر عزم  قوم پرست  ، ایک شاندار شخصیت  اور چاہے جانے والے رہنما اور ایک بے مثال سیاسی مدبر تھے۔ وہ  ایک معتبر مصنف  ، ایک باصلاحیت شاعر اور ایک شعلہ بیان مقرر تھے۔ ان کی شخصیت حقیقتاََ گوناگوں اور کثیر جہتی تھی۔ ان کی معروف سیاسی زندگی اور عوامی زندگی میں  ان کی حصولیابیوں کی لمبی فہرست  ،  ان کی اُن  بے لوث  خدمات  کی عکاس ہے ، جو انہوں نے اپنے ملک کے لئے سرانجام دیں۔

 ان کی موت بھارت کی جمہوریت اور ا س کے عوام کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا  ان کے کنبے   اور دوست احباب  کو اس مشکل گھڑی میں  مضبوطی اور ہمت عطا کرے ۔

 جناب اننت کمار کو  ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی یادیں  ہمیشہ ہی تازہ رہیں گی۔ ان کی زندگی  ایک  نابجھنے والی مشعل  کی طرح خدمت  انجام دیتی رہے گی ، جس سے  مستقبل بعید تک میں  اس ملک  کی خدمت  کرنے والوں کو رہنمائی حاصل ہوتی رہے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More