16.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ کل نئی دہلی میں پہلے بین الاقوامی کلا میلہ کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو کل نئی دہلی میں پہلے بین الاقوامی کلا میلا کا افتتاح کریں گے ۔ ثقافت (آزادانہ چارج)، ماحولیات و جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہیش شرما بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

آرٹ اور کلچر کے فروغ کا ممتاز ادارہ للت کلا اکادمی  بین الاقوامی کلا میلا (آرٹ فیسٹول) کا انعقاد کر رہا ہے جس میں آرٹسٹ اور گروپ نئی دہلی کے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس میں  4 فروری سے 18 فروری کے دوران دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک روزانہ اپنے فن کی نمائش کریں گے۔ افتتاح کے بعد سری لنکا کے کرونا داسا اولابودوا ڈانس ٹروپ  عوامی رقص  اور ہندوستان کے پنڈت ہریش گنگانی کی ٹیم ‘سرگرم’ کتھک ریسائٹل  پیش کریں گے ۔

کلا میلہ کے دوران مختلف آرت ورکشاپ جیسے بصری آٹ فلم فیسٹول، پوٹری /پٹاچتر/پیپر ماچے ورکشاپ ، بیسٹ فروم ویسٹ ورکشاپ ، موسیقی کی پیش کش ، ڈانس ڈراما، وائلن میکنگ ورکشاپ اور دیگر پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔

اس میلہ میں ملک بھر کے 800 سے زائد فنکار حصہ لے رہے ہیں ۔ بہت سے سفارتخانے اور ثقافتی مراکز  اس فیسٹول کو بین الاقوامی کامیابی دلانے کے لیے شرکت کر رہے ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More