نئی دہلی۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم حامد انصاری نے رکشا بندھن کے مبارک موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ رکشا بندھن بھائی بہن کے درمیان محبت و شفقت کے رشتے کو مستحکم کرتا ہے اور ہمارے معاشرے میں خواتین کو روایتی طور پر حاصل اعلی مقام کی عکاسی کرتا ہے۔
نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے :
’’میں رکشا بندھن کے مبارک موقع پر اپنے ملک کے عوام کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔
رکشا بندھن بھائی بہن کے درمیان محبت و شفقت کے رشتے کو مستحکم کرتا ہے اور ہمارے معاشرے میں خواتین کو روایتی طور پر حاصل اعلی مقام کی عکاسی کرتا ہے۔
آئیے ، اس موقع پر اپنے ملک میں خواتین کی عزت و وقار کو قائم رکھنے کے لیے ہم سب خود کو از سرنو وقف کردیں ۔