نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم ونکیانائیڈو نے دسہرہ کے مبارک موقع پر عوام کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں جناب نائیڈو نے کہا کہ دسہرہ کا تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے اور کہا کہ ہمیں مستقل طور پر شیطانی قوتوں کاخاتمہ کرنے اور اچھائی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار ہمارے ملک اور دنیا بھر میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی لائے گا۔
پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:
میں ، دسہرہ کے مبارک موقع پر اپنے ملک کے عوام کو پرجوش مبارک باد دیتا ہوں اور ان کے لئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ ملک بھر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایاجانے والا دسہرہ برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔
دسہرہ بھگوان رام کی زندگی اور اعمال میں مثالی نیک اور اصولی راستے کا ایک جشن ہے۔ یہ تہوار ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں مستقل طور پر شیطانی قوتوں کا خاتمہ کرنے اور اچھائی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ دسہرہ کے اس موقع پر آئیے ہم ایک ایسے راستے پر چلنے کا ارادہ کریں جو ہمیں امن اور خوشحالی دے ، ایک ایسا راستہ جوپوری انسانیت کو بہت زیادہ خوشحالی عطا کرےاور تکمیل بخشے۔
یہ تہوار ہمارے ملک اور دنیا بھر میں امن، ہم آہنگی اور خوشحالی لائے۔