17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ کی طرف سے چھتیس گڑھ کے سُکما ضلع میں سی آر پی ایف عملے پر حملے کی مذمت

Urdu News

نئیدہلی۔؍اپریل۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب حامد انصاری نے چھتیس گڑھ کے سُکما ضلع میں سی آر پی ایف کے عملے پر حملہ کیے جانے کی مذمت کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس طرح کی گھناؤنی اور غیرذمہ دارانہ حرکتوں کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا اور انہیں انجام دینے والوں کو ضرور پکڑا جائے گا اور انہیں ان کے جرائم کی سزا دی جائے گی۔

نائب صدر جمہوریہ کے پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

’’مجھے چھتیس گڑھ کے سُکما ضلع کے حملے کے بارے میں جان کر گہرا صدمہ پہنچا ہے جس میں سی آر پی ایف کے عملے کی بہت سی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

اس طرح کی گھناؤنی اور غیرذمہ دارانہ حرکتوں کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا اور انہیں انجام دینے والوں کو ضرور پکڑا جائے گا اور انہیں ان کے جرائم کی سزا دی جائے گی۔

میں، سی آر پی ایف کے جوانوں کے کنبوں کے تئیںقوم کی طرف سے پوری گہرائی سے تعزیت کیے جانے میں قوم کے ساتھ ہوں جنہوں نے اپنے فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کردیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاگو ہوں۔‘‘

Related posts

9 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More