17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ کی کرسمس کے موقع پرعوام کو مبارک باد

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ  ہند جنا  ب   ایم وینکیا نائیڈو نے آج کرسمس کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔

قوم کے نام  اپنے ایک پیغام میں نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ عیسیٰ مسیح  سچائی، محبت اور امید  کی  ایک داستان ہیں اور کہا کہ  عیسیٰ مسیح نے انسانیت کو اس کی تمام تر خامیوں اور  کمیوں کے ساتھ گلے لگا یا اور غیر مشروط طور پر  اس سے پیار کیا۔

جناب نائیڈو نے  لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان اقدار کو  اختیار کریں جن کی عیسی ٰ مسیح علامت تھے۔ انہوں نے کہا کہ  آیئے ہم ان لوگوں پر زیادہ  شفقت کریں جو ہم سے کم خوش قسمت ہیں اور امن ، رواداری  اور ہم آہنگی  کی مضبوط بنیادوں پر  ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے  اپنی بھر پور کوشش کریں۔

پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے:

میں کرسمس کے  اس مبارک  موقع پر اپنے ملک کے لوگوں  کو   مبارک باد دیتا ہوں اور ان کے تئیں  اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

عیسیٰ مسیح کو  خدا کا بیٹا مانا جاتا ہے، جن کی پیدائش  زمین پر  انسانیت کو شفا دینے کے لئے ہوئی تھی۔ ان کی کہانی  سچائی ، محبت اور امید  کی ایک کہانی ہے۔ انہوں نے  معافی  اور رحمت  کی تبلیغ کی اور اس پر عمل کیا اور  اپنے ساتھیوں کو  اخوت ،  بے لوثی  اور قربانی  کے قدر کی  تعلیم دی۔ انہوں نے  انسانیت کو اس کی تمام  تر خامیوں اور کمیوں کے ساتھ  گلے لگایا اور  غیر مشروط طور پر  اس سے پیار کیا۔

کرسمس بہت زیادہ خوشی  کا ایک موسم ہے۔ اب جبکہ ہم عیسیٰ مسیح کی  ولادت کو منارہے ہیں،  آیئے ہم ان اقدار کو بھی اختیار کریں  جن کی وہ علامت تھے۔ آیئے ہم ان لوگوں کے ساتھ  زیادہ  شفقت اور ہمدردی سے پیش آئیں جو ہم سے کم خوش قسمت ہیں اور  امن، رواداری اور ہم آہنگی کی مضبوط بنیادوں پر  ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے اپنی بھر پور کوشش کریں۔

یہ تہوار  ہماری زندگیوں میں بے پناہ مسرت لائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More