17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند تین افریقی ملکوں کے دورے پر روانہ

Urdu News

نئیدہلی۔ نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو  تین افریقی ملکوں کے اپنے پہلے  دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ 31 اکتوبر سے 6 نومبر تک جاری رہنے والے اپنے اس ہفتہ بھر کے سرکاری دورے میں وہ بوتسوانا، زمبابوے  اور ملاوی  جائیں گے جہاں وہ ان تینوں ملکوں کے سربراہان مملکت  اور کاروباری اکابرین سے گفتگو کریں گے اور ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ  ہند کا یہ دورہ اپنے آپ میں اس لئے انتہائی ا ہمیت کا حامل ہے کہ ہندوستان افریقہ کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور  پائیدار اور باقاعدہ  تعلقات کے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔

ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد بھی نائب صدر جمہوریہ موصوف کے  ہمراہ اس دورے پر گیا ہے۔ اس وفد میں سماجی انصاف  اور تفویض اختیارات کے وزیرمملکت  جناب کرشن  پال گرجر  اور چار ممبران  پارلیمنٹ شامل ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ 31 اکتوبر کی شام بوتسوانا کی راجدھانی  گیبوران پہنچیں گے جہاں وہ تیرہویں  اینول گلوبل ایکسپو کی رسمی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس ایکسپو میں پہلی بار 25 ہندوستانی کمپنیاں ہندوستان کی معاشی اور صنعتی  مہارت کی نمائش کریں گی۔

نائب صدر جمہوریہ یکم نومبر کو بوتسوانا کے نائب صدر جناب سلمبر سوگوین  سے گفتگو کریں گے۔  اس کے ساتھ ہی صدر جمہوریہ وفود کی سطح کے مذاکرات میں بھی شرکت کریں گے۔  علاوہ ازیں جناب وینکیانائیڈو  شام کو  بائی ساگو یونیورسٹی کے  بائی ساگو کنوونشن سینٹر میں ہندوستانی برادری سے خطاب سے قبل نیشنل اسمبلی آف بوتسوانا کے اسپیکر جناب گلیڈیز کوکوروے سے بھی گفتگو کریں گے۔

جناب وینکیانائیڈو 2نومبر کو انڈیا- بوتسوانا    سی ای او راؤنڈ ٹیبل  میں شرکت کریں گے جہاں وہ دونوں ملکوں کے کاروباریوں اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کریں گے۔  جس کے بعد جناب نائیڈو ڈائمنڈ ٹریڈنگ سینٹر بوتسوانا جائیں گے ، علاوہ ازیں جناب نائیڈو جمہوریہ بوتسوانا کے صدر مملکت  عزت مآب موکھ وِیتسی  ایرِک  کیبتسوے  میسست سےبھی ملاقات کریں گے۔ بعدازاں جناب نائیڈو زمبابوے کے شہر ہرارے کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ زمبابوے میں جناب وینکیانائیڈو سفیر ہند متعینہ زمبابوے کی جانب سے اہتمام کی جانے والی ایک تقریب استقبالیہ میں ہندوستانی برادری سے خطاب کریں گے۔ واضح ہو کہ یہ اکیس برسوں کے بعد زمبابوے کا پہلا اعلیٰ سطحی انتہائی اہم دورہ ہے۔

سنیچر یعنی تین نومبر کو نائب صدر جمہوریہ  ہند جمہوریہ زمبابوے کے  صدر مملکت جناب ایمرسن منن گاگوا سے ملاقات کریں گے۔ بعد ازاں جناب نائیڈو  زمبابوے کے نائب صدر جنرل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر کونسٹنٹینو شیونگا سے ملاقات کریں گے۔ یہ دونوں نائب صدور حضرات اس موقع پر ہند اور زمبابوے کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر دستخط کیے جانے کی تقریب کے شاہد ہوں گے۔ شام کو جناب نائیڈو انڈیا زمبابوے بزنس  فورم کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جناب نائیڈو 4 نومبر کو ملاوی کی راجدھانی لیلونگوے کو بذریعہ طیارہ روانگی سے قبل چانسری بلڈنگ کی شاندار تقریب  میں شرکت کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ اسی شام زمبابوے میں ہندوستانی برادری سے خطاب کے ساتھ ملاوی کے اکابرین سے گفتگو کریں گے۔ پیر یعنی 6نومبر کو نائب صدر جمہوریہ انڈیا۔ ملاوی بزنس میٹ میں شرکت کریں گے۔ بعدازاں وہ ملاوی کے صدر جناب پیٹرآرتھر  متھاریکا سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ بعدازاں شام میں جناب وینکیا نائیڈو  ’’انڈیا فار ہومنٹی ‘‘ کے مرکزی خیال پر جے پور فٹ کیمپ فار فٹمنٹ آف آرٹیفیشیل  لنٹس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

جناب وینکیانائیڈو کے  اس چھ روزہ سرکاری دورے کے ا ٓخر میں بوتسوانا کے سفارتخانے کی  چارج ڈی  افیئرز محترمہ چینے سانی آسا اور سفیر ہند متعینہ زمبابوے جناب لوویمار بے بے  نئی دہلی کے لئے روانگی  پر الوداع کہیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More