17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو ہومیو پیتھی کے عالمی دن کے موقع پر کل سائنٹفک کنونشن کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، آیوش  کی وزارت  کے ذریعہ   ہومیو پیتھی   کے عالمی  دن کے موقع پر 10 اپریل تا  11 اپریل  ، 2018 ء کے دوران نئی دلّی میں ایک دو  روزہ  سائنٹفک کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ نائب صدر جمہوریۂ  ہند  جناب ایم وینکیا نائیڈو اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ، جب کہ  آیوش کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج )   جناب شری پدیسو نائک  اس تقریب   کی صدارت کریں گے ۔  ہومیو پیتھی  کے بانی ڈاکٹر کرشچن فیڈرک  سیموئل    ہانیمان  کے یوم پیدائش کے  موقع پر  یہ دن منایا جاتا ہے ۔ لوک سبھا کے ممبر  پارلیمنٹ  ڈاکٹر منوج   راجوریا  اور آیوش کی وزارت کے  سکریٹری جناب ویدپا راجیش  کوٹیچا  اس موقع  پر مہمانان اعزازی   ہوں گے ۔

          اس کنونشن  کا موضوع ‘‘ جدت طرازی  ، ترقی ، پیش رفت  : 40 برسوں  سے سائنس کی تلاش ’’  ہے ۔ اس کنونشن  کے مندوبین  میں یومیو پیتھی  کے محققین  ، ہومیو پیتھی  کے معالجین  ، طلباء ، صنعت کاروں  کے علاوہ  ہومیو پیتھی  کے مختلف اداروں   کے نمائندے شامل ہیں ۔ اس تقریب  کے    مقررین میں  یومیو پیتھی کے مشہور و معروف  سائنس داں  اور ماہرین   شامل ہیں ۔ دیگر متعلقہ  سائنسز کے سائنس داں بھی ہومیو پیتھی سے متعلق  اپنے مطالعات   اور  تحقیقات  پیش کریں گے ۔

سنٹرل  کونسل فار ریسرچ اِن یومیو پیتھی  ( سی سی آر ایچ )  ہومیو پیتھی  کے عالمی دن کے موقع پر    ہومیو پیتھی  کے بانی ڈاکٹر  ہانیمان  کے 263 ویں یومِ پیدائش  پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک  سائنٹفک  کنونشن کا انعقاد کر رہا ہے ۔ اس موقع پر  ہومیو پیتھی   کے شعبے میں  لائف ٹائم   اچیومنٹ  ایوارڈ   ، بہترین استاذ  ، نو جوان سائنس داں اور بہترین تحقیقی  مقالہ سے متعلق آیوش ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے ۔

          گذشتہ  20 برسوں  کے دوران کونسل  کی تحقیقی  سرگرمیوں سے کافی مثبت  نتائج  بر آمد  ہوئے ہیں اور کونسل  نے یومیو پیتھی   کے میدان میں کام کرنے والے سائنس  دانوں کے لئے مستقبل  کا روڈ میپ   تیار کیا ہے ۔  کنونشن   کے دوران مندوبین  کے لئے منعقدہ خصوصی نمائش   میں اس کو پیش  کیا جائے گا ۔ گذشتہ 40 برسوں کے دوران    کونسل  کی حصولیابیوں میں  168  طبی تحقیقات ، 40 بنیادی تحقیقات  ، 348 دواؤں کے معیارات  کا مطالعہ  ، 112 دواؤں  کو موثر  ثابت کرنا اور 106  دواؤں کی تصدیق  کرنا جیسے امور  شامل ہیں ۔ اسی طرح اس دوران ایکسٹرا مورل ریسرچ اسکیم کے   تحت 55 ریسرچ منصوبوں کی تکنیکی نگرانی کو منظوری  دی گئی ۔ 5 وبائی  امراض ڈینگو ، ملیریا  ، چکن گنیا ، انفلوئنزا جیسی بیماری اور اکیوٹ  انسیفلائٹس  سنڈروم ( اے ای ایس )   پر  مطالعے کا کام  کیا گیا ۔ علاوہ ازیں ، مذکورہ  امراض کے علاوہ ، دیگر وبائی امراض  پر تحقیق کرنے کا منصوبہ ہے ۔ کونسل نے ہومیو پیتھی  انڈر گریجویٹ  طلباء کے درمیان تحقیقی  نقطہ نظر  پیدا کرنے   کے مقصد سے ہومیو پیتھی   میں  مختصر  مدتی اسٹوڈنٹ  شپ ( ایس ٹی ایس ایچ )   کی بھی شروعات کی ہے ۔ اس کے تحت 52 طلباء کو اسکالر شپ  سے نوازا گیا ہے ۔

          مزید براں ، ہومیو پیتھی  کے عالمی دن کے موقع پر کونسل ، پی جی ہومیو پیتھی  کالجوں کے ساتھ مفاہمت  نامے پر دستخط  کر رہا ہے تاکہ ان اداروں  میں تحقیقی   بنیادی ڈھانچے کو امداد فراہم کی جا سکے اور تعلیم کو تحقیق کے ساتھ جوڑا جا سکے ۔ اس مفاہمت نامے کے پس پردہ  وژن تحقیقی  بنیادی  ڈھانچے کو قوت رفتار  فراہم کرنا اور طلباء کو تحقیق کی جانب  راغب کرنا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More