18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند نے بارسلونا میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ٔ ہند، جناب ایم وینکیا نائیڈو نے بارسلونا، اسپین میں ہو ئے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک پیغام میں نا ئب صدر جمہوریۂ ہند نے کہا ہے کہ اس طرح کے وحشیانہ اور قابل نفرت کا موں کا کوئی جواز نہیں ہو سکتا اور اس  وقت بنی نوع انسان کو در پیش سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی کا ہے ۔ بین الاقوامی دہشت گردی کو صرف تال میل پر مبنی عالمی کو ششوں کے ذریعے ہی شکست  دی جا سکتی ہے ۔

نائب صدر جمہوریۂ ہند کے پیغام کا متن درج ذیل ہے :-

‘‘ مجھے بارسلو نا، اسپین میں ہو ئے دہشت گردانہ حملے سے گہرا صدمہ لا حق ہوا ہے ۔ مجھے اس حملے میں ہلاک اور مجروح ہو ئے افراد کے کنبوں کی فکر ہے ۔ اور میں ان کے لئے دعا گو ہوں ۔ اس طرح کے وحشیانہ اور نفرت انگیز کاموں کا کو ئی جواز نہیں ہو سکتا ۔ آج بنی نوع انسان کو در پیش سب سے بڑا خطرہ دہشت گردی ہے ۔ اور تکثریت اور کھلے پن پر مشتمل معاشرے افزوں طور پر نئے نئے خطرات سے دو چار ہیں ۔

بین الاقوامی دہشت گردی کو صرف تال میل پر مبنی عالمی کوششوں سے ہی شکست دی جا سکتی ہے ۔ ہم اسپین کے عوام اور حکومت کے ساتھ یگانگت کا اظہار کر تے ہیں اور حملہ آوروں سے نمٹنے کی ان کی کوششوں کی ستائش کر تے ہیں ۔ میں سو گوار کنبوں اور مجروحین کے لئے  اپنے پورے ملک کے ساتھ دعا گو ہوں ’’۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More