11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند نے مانچسٹر دھماکوں کے بعد برطانیہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا

Urdu News

نئی دہلی۔؍مئی۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب محمد حامد انصاری نے مانچسٹر میں ہونے والے دھماکے کے بعد مملکت متحدہ برطانیہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ہمدردیاں اور ان کی دعائیں اس دھماکے سے متاثر افراد کے کنبوں کے ساتھ ہے اور ہندوستان کی عوام مصیبت کی اس گھڑی میں برطانیہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

جناب حامد انصاری نے اپنے پیغام تعزیت میں کہا ، مجھے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ایک محفل موسیقی کے دوران ہونے والے دھماکوں میں معصوم شہریوں کی جانوں کے اتلاف کی خبر سن کر شدید صدمہ پہنچا ہے۔ میری تمام تر ہمدردیاں اور دعائیں اس دھماکے سے متاثر افراد کے کنبوں کے ساتھ ہیں۔ ہندوستان کے عوام مصیبت کی اس دشوار گزار گھڑی میں مملکت متحدہ برطانیہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More