12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند نے محترمہ سشما سوراج کی آخری رسومات میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہندجناب   ایم ونکیانائیڈو   نے سابق وزیر خارجہ  اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر  رہنما محترمہ    سشما سوراج  کی آخر ی رسومات میں شرکت کی۔  محترمہ سشماسوراج   کو آج یہاں سرکاری اعزاز کے  ساتھ نذر آتش کردیا  گیا ۔

قبل از یں جناب  نائیڈو، آج نئی دہلی  میں ان کی رہائش گاہ پر گئے اور  سوگوار  کنبے  کے ساتھ  تعذیت کی۔  جناب وینکیانائیڈو  نے اپنے    تعزیتی پیغام  میں کہا کہ    انہیں محترمہ  سشما کی رحلت کی خبر سن کر کافی صدمہ پہنچا ہے۔

 جناب نائیڈو نے محترمہ سوراج کی رحلت کو ملک کے لئے اور ذاتی طور پر ان کے لئے  بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ  شاندار  منتظم ، غیر معمولی پارلیمان اور قابل ذکر مقرر تھیں۔ سوگوار  کنبے کے ساتھ میر ی دلی تعذیت ہے۔

بعد ازاں اپنے فیس بک  پوسٹ پر جناب  نائیڈو نے محترمہ سشما سوراج اور ان کے کنبے کے ساتھ اپنے دیرپا اور قریبی  فیس بک پوسٹ  پر جناب   نائیڈو نے محترمہ  سشما سوراج اور ان کے کنبے کے ساتھ   اپنے دیرپا اور قریبی  رشتوں کو یاد کیا اور کہا کہ وہ ہر سال انہیں  راکھی باندھا کرتی تھیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ انہوں  نے  ملک کی  بے لوث  خدمت کی ہے اور انہیں اتحاد،   عزت و وقار اور بردبار قرار دیا ۔

انہوں نے  کہا کہ وہ  اپنی انسانی ہمدردی ، رحمدلی اور پریشان حال لوگوں کی ہمیشہ  ہی مدد  کرنے کے لئے جانی جاتی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More