20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند نے ہر ہندوستانی سے گزارش کی ہے کہ وہ مقامی کو بین الاقوامی میں بدلنے کے لیے آتم نربھر بھارت ابھیان کو اختیار کرے

Urdu News

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ایک ایسا ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جو اختراع اور صنعت کاری کے فروغ کے لیے سازگار ہو۔ انہوں نے ہر ہندوستانی سے گزارش کی ہے کہ وہ آتم نربھر بھارت مہم کو اس انداز میں اپنائیں کہ مقامی چیز آفاقی حیثیت اختیار کر جائے، یعنی لوکل گلوکل میں بدل جائے۔

اپ راشٹرپتی نواس سے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ایلیمنٹس موبائل ایپ کا مجازی آغاز کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ آتم نربھر بھارت ابھیان کا مقصد ملک کے اقتصادی مضمرات کو نئی تحریک اور نئی رفتار عطا کرنا ہے۔ اس  مقصد کو  بنیادی ڈھانچے کو جدید ٹیکنالوجیوں کے استعمال، انسانی وسائل کو مستحکم بناکر اور مضبوط سپلائی چین قائم کرکے حاصل کیا جائے گا۔ آتم نربھر بھارت ابھیان کو ایک ایسا مشن قرار دیتے ہوئے، جس کے تحت معیشت کے مختلف شعبوں میں ملک بھر کی نمو کی قوتوں کو مضبوط بنایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ  یہ صنعت کاری کے فروغ، اختراع کاری کو پروان چڑھانے اور دیہی – شہری علامتی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے ایک لانچ پیڈ یہ ابتدائی قدم ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ آتم نربھر بھارت ابھیان کے لیے، جو نعرہ دیا گیا ہے، وہ تحفظات یا الگ تھلگ پڑ جانے کے نظریے سے مملو نہیں ہے، بلکہ اس کے تحت ایک ایسی عملی ترقیاتی حکمت عملی اپنائی جائے گی، جو ملک کو اپنی درونی قوتوں کو پہچاننے اور ان سے استفادہ کرنے کے لائق بنائے گی۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ یہ بات از حدمناسب ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز آتم نربھر بھارت ایپ اختراع چیلنج کا اعلان کیا ہے، کیونکہ بھارت اپنے باصلاحیت سائنسدانوں اور ٹیکنالوجی ماہرین کی وجہ سے آئی ٹی کے سپر پاورز میں شمار ہونے لگا ہے، لہذا ایسا اعلان بہت مناسب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے بھارتی آئی ٹی ماہرین کو زندگی کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لیے مختلف ایپ بنانے کا حوصلہ ملے گا، چونکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ عالمی معیار کے حامل ‘میڈ ان انڈیا’ ایپ کے لیے راستہ ہموار کرے گا اور آتم نربھر  بھارت ایپ ایکو سسٹم  فراہم کرے گا، لہذا اس کا اعلان ازحد مناسب ہے۔

اندرون ملک تیار کیے گیے ایپ، جس کا نام ایلیمنٹس ہے، اس کے سلسلے میں ایک ہزار سے زائد آئی ٹی پیشہ واران کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیو انڈیا کو ایسے متحرک اور فعال نوجوان مفکرین درکار ہیں، جو تجربات کرنے کے لیے مستعد ہوں اور نئے امکانات تلاش کرسکیں۔ جناب نائیڈو نے کہا کہ ہمیں نہ صرف یہ کی دوسروں کی بنائی ہوئی چیزوں سے اختراع کا حوصلہ ملنا چاہیے، بلکہ اختراع 21ویں صدی کے لیے ایک رہنما اصول ہے۔ ہم سب کے اندر کامیاب ہونے کی خصوصیت موجود ہیں۔ ہمارے اندر ایسے پیشرو موجود ہیں، جنہوں نے مختلف شعبوں میں گلوبل برانڈ بنائے ہیں۔

ایپ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایپ 8 زبانوں میں دستیاب ہوگا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اسے بڑی بھارتی زبانوں میں دستیاب کرایا جائے گا۔ نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ بھارتی تکنیکی صنعت کے ذریعے اس طرح کی پہل قدمیاں نیز بھارتی پیشہ واران کے ذریعے کی جانے والی کوششیں یقینا قابل تعریف ہیں۔ ان سے نہ صرف یہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھارت کی قوت کا اظہار ہوتا ہے، بلکہ آتم نربھر بھارت کے تئیں بھی یہ ایک قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ ایپ متعدد غیرملکی ایپس کے مقابلے میں، جنہیں عوام استعمال کررہے ہیں، ایک اچھا دیسی متبادل ثابت ہوگا۔ جناب نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ بھارت کو ہر شعبے میں سرکردہ قوت بنایا جانا ضروری ہے۔ خواہ یہ سائنس کا شعبہ ہو، ٹیکنالوجی،  معیشت، دفاع یا انسانی ترقیات۔

ملک کو کووڈ-19 کے وبائی مرض سمیت درپیش متعدد داخلی اور خارجی چنوتیوں کا ذکر کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ بھارت تاریخ کے ایک اہم دور سے گزر رہا ہے۔ ہمیں ان چنوتیوں کے تئیں پرعزم رہنا چاہیے۔ ایپ کو گوروپورنیما کے موقع پر قوم کے نام وقف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے آتم نربھر بھارت کی شکل لینے کے سلسلے میں گروؤں کے اہم کردار کا ذکر کیا اور حاضرین کو گروؤں کی اہمیت یاد دلائی۔

آرٹ آف لیونگ کے بانی گرو دیو شری شری روی شنکر جی، چیئرمین جی ایم آر گروپ، گاندھی ملک ارجن راؤ، یوگ گرو بابا رام دیو، رموجی گروپ کے چیئرمین جناب سی ایچ راموجی راؤ، سمیرو سافٹ وئیر پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چیئرمین جناب اے ایل راؤ اور دیگر عمائدین نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے ایپ کے مجازی لانچ میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More