15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند نے یوم آزادی سے قبل عوام کو مبارکباد دی

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے یوم جمہوریہ سے قبل عوام کو مبارکباد دی۔ ایک پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ یہ آزادی ہم نے کتنی مشکلات کے بعد حاصل کی ہے اور ہمیں ان بہادر مجاہدین آزادی کو سلام پیش کرنا چاہئے جن کی جرأت مندی اور قربانی نے ہمارے مادر وطن کو سامراجی حکومت کے پنجوں سے آزادی دلائی۔ آئیے ہم اپنے ملک کے تہذیبی نظریات اور آئینی اقدار کو برقرار رکھنے کا عہد کریں اور خود کو ایک شمولیت والے، پرامن، ہم آہنگی سے بھرپور اور ترقی پسند بھارت کی تعمیر کے لئے وقف کریں۔

نائب صدر جمہوریہ ہند کے پیغام کا متن:

’’میں، ہماری یوم آزادی کے خوشی کے موقع پر اپنے ملک کے عوام کو پرخلوص مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

آج، جب کہ ہم اپنے ملک کے ذریعے پچھلی سات دہائیوں میں کی گئی شاندار ترقی کا جشن منارہے ہیں، ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ ہماری آزادی کتنی مشکلوں سے حاصل ہوئی ہے۔ ہمیں ان بہادر مجاہدین آزادی کو سلام پیش کرنا چاہئے جن کی جرأت مندی اور قربانی نے ہمارے مادر وطن کو سامراجی حکمرانی کے پنجوں سے نجات دلائی ہے، جنھوں نے ہمارے ملک کو 200 سال سے زیادہ عرصے تک برباد کیا ہے۔

آج، بھارت ایک ایسا ملک ہے جو امکانات کے ساتھ چمک رہا ہے، مجموعی ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے اور یہ ترقی سب کی شمولیت والی اور پائیدار ہے۔ ہماری جمہوریت پہلے سے کہیں زیادہ تابناک ہے اور اچھی حکمرانی اور شفافیت کے تئیں  ہمارا عہد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ اس مقدس دن پر آئیے ہم اپنے اس عہد کی تجدید کریں کہ اپنے ملک کے تہذیبی نظریات اور آئینی اقدار کو برقرار رکھیں گے اور خود کو ایک شمولیت والے، پرامن، ہم آہنگ اور ترقی پسند بھارت کے لئے وقف کریں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More