Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر جمہوریہ ہند کا نیشنل میوزیم آف انڈین سینما کا دورہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے آج ممبئی  میں نیشنل میوزیم آف انڈین سینما کا دورہ کیا اور کہا کہ اس میوزیم کی نمائش  یہاں آنے والوں کو اپنی  پسندیدہ فلموں، اداکاروں اور موسیقی  کی یادوں کی وادیوں میں لے جائے گی۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ سینما، جو کہ ہر ایک ہندوستانی کے  لئے انتہائی پسندیدہ اور دیکھے جانے والا پلیٹ فارم ہونے کی وجہ سے یہ  سماجی تبدیلی  کے محرک کے طور پر کام کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اچھی  ، اخلاقی اور  معلوماتی  مرکزی خیال کے ذریعے سینما کے شائقین کو  معلومات سیر ، تعلیم یافتہ ، بااختیار  اور  بالغ النظر بنانے کی ضرورت ہے۔

 اپنے فیس بک پوسٹ میں  ( جس کا لنک ذیل میں دیا گیا ہے) جناب نائیڈو نے  جدید ترین میوزیم کا دورہ کرنے کے بعد  اپنے تجربات  کو درج کیا ہے۔ اس میں ذرائع ابلاغ کے ایک بڑے پلیٹ فارم  کی خصوصیات کو  پوری طرح  محسوس کیا ہے۔

لنک: https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=442469006321018&id=167328870501701۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More