16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدر نے ملک میں خاص طور سے دیہی علاقوں میں محنت کا جدید ترین بنیادی ڈھانچہ بنانے کی ضرورت کو اجاگر کیا

Urdu News

نائب صدر جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا ہے کہ سرکاری سیکٹر میں ڈاکٹروں کو پہلا پروموشن دینے سے پہلے ان کے لیے دیہی علاقوں میں خدمات کی انجام دیہی کو لازمی بنایا جانا چاہئے ۔

آج یہاں گیارہویں  سالانہ میڈیکل  ٹیچرز ڈے ایوارڈ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ نوجوان ڈاکٹروں کے لیے تین سے پانچ سال کی دیہی علاقوں میں سروس ضروری ہے۔کیونکہ ملک کی آبادی کا ساٹھ فی صد حصہ گاؤوں میں آباد ہے۔

میڈیکل پیشے کو ایک نیکی کا مشن قرار دیتے ہوئے انہوں نے ڈاکٹروں کو بے لوث طور پر بھر پور جزبے کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے کی صلاح دی۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ اپنے تمام کاموں میں انسانی جزبے کو بروئے کار لائیں۔ ‘‘جب آپ کسی کشمکش میں ہوں تو اسے ہی اپنا اخلاقی پیمانہ بنائیں اور ہمیشہ اعلیٰ اخلاقی قدروں پر عمل بیدار ہیں۔ اگر آپ بے لوث اس عمل کو انجاب دینگے تو         آپ بہت زیادہ سچی خوشی سے ہمکنار ہو نگے’’۔

ملک بھر میں صحت کے جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے خاص طور سے دیہی علاقوں میں، نائب صدر نے کہا کہ کووڈ 19 عالمی وباء کی وجہ سے صحت کے بہتر بنیادی ڈھانچے کی ضرورت اجاگر ہو گئی ہے اور انہوں نے ریاستی سرکاروں سے کہا کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ دیں۔

نائب صدر نے میڈیکل کالجوں کی تعداد میں اضافے کی ضرورت کی بات کرتے ہوئے ملک میں ڈاکٹر اور مریضوں کے تناسب میں فرق کو دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور مریض کا تناسب 1:1456 ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او کے ضابطے کے مطابق یہ 1:1000 ہو جانا چاہئے۔

ہر ضلع میں کم از کم ایک میڈیکل کالج کے قیام کے حکومت کے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہری۔ دیہی ڈاکٹروں کا تناسب بھی مناسب نہیں ہے کیونکہ زیادہ تر میڈیکل پیشہ ور افراد شہری علاقوں میں کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

جناب نائیڈو نے زور دے کر کہا کہ میڈیکل تعلیم اور علاج و معالجہ دونوں سستے ہونے چاہئیں اور یہ تمام آرمی کی رسائی میں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کو اعلیٰ ترین ترجیح دی جانی چاہئے اور اسکے لیے اور زیادہ بجٹ کی ضرورت ہے۔

تیزی سے تبدیل ٹکنا لوجی کی دنیا کی بات کرتے ہوئے نائب صدر نے میڈیکل کالجوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے ادارے سے نکلنے والے لوگ تشخیص اور علاج کے جدید ترین طور طریقوں سے آگاہ ہوں۔ انہوں نے کہا ‘‘ کووڈ 19عالمی وباء کے تناظر میں بیدار ہونی بھی ضروری ہو گیا ہے کیونکہ کورونا وائرس کے بارے میں نئی معلومات آ رہی ہیں اور سائنسدانوں سے لے کر ڈاکٹروں تک یہ نئی معلومات ہیں’’۔

نائب صدر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ میڈیکل طلبہ اعلیٰ اخلاقی قدروں کی پاسداری کریں۔  انہوں کہا کہ یہ لوگ ہمیشہ صحیح کاز کی جانب رہیں اور اپنے مریضوں اور اپنے پیشے کے معیارات کا تحفظ کریں۔

جناب نائیڈو نے ایسوسیشن آف نیشنل بورڈ ایکر یڈیٹڈ انسٹی ٹیوشنز (ANBAI) کی ستائش کی جو پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن دینے میں حکومت کی ساتھی ہے ۔ ANBAI ہندستان کے کئی ممتاز اسپتالوں اور میڈیکل کالجوں کی اعلیٰ ترین تنظیم ہے ۔

نائب صدر نے سابق صدر سیاستداں اور فلسفی آنجہانی جناب سروپلی رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کیا جن کا آج یوم پیدائش  ہے۔ انہوں نے اپنے تمام اساتزہ کے تئیں احترام کا اظہار کیا جنہوں نے انکے کیرئر کی تشکیل میں مدد کی۔

اس سے قبل انہوں نے امراض قلب کے مشہور ڈاکٹر اور پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے صدر ڈاکٹر کے سری ناتھ ریڑی اور ڈاکٹر دیوی شیٹی سمیت دیگر کو لائف ٹائم اجیومنٹ ایوارڈز سے سرفراز کیا ۔

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمد محمود علی، ڈاکٹر الیکزینڑا تھومس، صدر ANBAI، ڈاکٹر ابھی جیت سیٹھ، صدر نیشنل بورڈ آف ایکزا منیشن، ڈاکٹر جی ایس راؤ، آرگنائز ننگ چیرمن، ڈاکٹر لنگیا، آرگنائز ننگ سکریٹری اور ڈاکٹر بی بالا راجو، صدر اے پی اینڈ ٹی ایس، ANBAI اور دیگر افراد اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More