16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائجیریاکے بحریہ کے سربراہ بھارت کے دورے پر

Urdu News

نئی دلّی: نائجیریا کی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل ایبوک ۔ ایٹے ایکوے ایباس نائجیریا کی بحریہ کے چار رکنی وفد کے ہمراہ 16 سے 19 جولائی ، 2018 تک بھارت کے دورے پر آ رہے ہیں ۔ اس دورے کا مقصد بھارت اور نائجیریا کے مابین بحری تعلقات کو مضبوط کرنا اور بحری تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے ۔
اس دورے کے دوران مہمان موصوف بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سنیل لانبہ اور دیگر سینئر اہلکاروں سے باہمی بات چیت کریں گے۔نائجیریا کے بحریہ کے سربراہ فضائیہ کے سربراہ اور بری فوج کے سربراہ سے بھی ملاقات کریں گے۔
بھارت افریقہ میں نائجیریا کا سب سے بڑا تجارتی ساجھے دار ہے اور نائجیریا بھی بھارت کاسب سے بڑا تجارتی ساجھے دار ہے ۔ بھارتی بحریہ مشترکہ دفاعی تعاون میٹنگوں کے ذریعہ نائجیریا کی بحریہ کے ساتھ تربیتی ، مختلف شعبوں میں ماہرین کے تبادلے اور ہائیڈروگرافک تعاون کرتی ہے ۔مزید برآں ، بھارتی بحری جہازوں کے ذریعہ پورٹ کالس ، جون ، 2017 میں جدید ترین آئی این ایس ترکش کے ذریعہ نائجیریا کے ساتھ دفاعی تعاون مضبوط ہوا ہے ۔
نئی دلّی کے بعد ایڈمرل موصوف ممبئی ، کوچی اور گوا جائیں گے جہاں وہ بھارتی بحریہ کے مغربی اور جنوبی کمانڈر انچیف اورگوا ایریا کے فلیگ آفیسر صاحبان سے بالترتیب تبادلہ خیالات کریں گے ۔ اپنے دورے کے ددوران موصوف مختلف بحری یونٹوں سمیت بحری تربیتی اسکول جائیں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More