17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نارتھ ایسٹ ونیچر فنڈ نوجوان اسٹارٹ اپس کو متوجہ کررہا ہے:ڈاکٹر جتیندر سنگھ

पूर्वोत्‍तर उद्यम कोष युवा स्‍टार्ट अप के लिए आकर्षण: डॉ. जितेंद्र सिंह
Urdu News

نئی دہلی۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی( ڈونیئر) کی وزارت کے ذریعہ پیش کردہ نارتھ ایسٹ ونیچر فنڈ، نوجوان اسٹارٹ اپس کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنی طرف متوجہ کررہا ہے اور شمال مشرقی خطے میں مواقع تلاش کرنے والے صنعت سازوں کے درمیان عظیم جوش پیدا کررہا ہے۔

یہ بات آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ڈونیئر) میں وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈونئیر وزارت کے افسران کو ہر روز سیکٹروں درخواستیں اور سوالات موصول ہوتے ہیں اور 60 سے زیادہ تجاویز غور وخوض کے لئے پہلے سے ہی پائپ لائن میں ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ نارتھ ایسٹ ونیچر فنڈ شمال مشرقی خطے کے لئے پہلا وینچر مالی فنڈ ہے اور اس پہل کو اس سال اپریل میں قائم کیاجانا تھا۔ وزیرموصوف نے کہا کہ‘‘ اسٹارٹ اپ انڈیا اسٹینڈ اپ انڈیا’’ وزیراعظم کا شاندار پروگرام ہے جس میں غیر معمولی تجاویز اور پہلیں شامل ہیں، جیسے شروعاتی مرحلے میں ٹیکس ہولی ڈے اور تین ماہ کا ایگزٹ پیریڈ، مزید یہ کہ وزارت ڈونیئر کسی بھی ایسے نوجوان کو جو شمال مشرقی خطے میں اپنی صنعت قائم کرنے کا فیصلہ کرتا ہے ،اضافی فوائد کے لئے ابتدائی ونیچر مالی فنڈ فراہم کراتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ‘‘ نارتھ ایسٹ وینچر فنڈ’’ نارتھ ایسٹ ڈیولپمنٹ فائننس کارپوریشن لمٹیڈ( این ای ڈی ایف آئی) کے ذریعہ شروع کیا گیا فنڈ ہے جس میں خطے میں ابتدائ میں صنعت سازی کی حوصلہ افزائی کے لئے پہلے سے منشور شامل تھا جس کا مقصد پہلی پیڑھی کے صنعت سازوں کو تعاون فراہم کرناتھا۔ انہوں نے کہا کہ این ای ڈی ایف آئی ہینڈ ہولڈنگ اور ہنر مندی میں اضافے کےلئے بھی رول ادا کررہا ہے۔

اس موقع پر ڈونیئر سیکریٹری جناب نوین ورما اور وزارت کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More