19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نالکو، مالی سال 28-2027 تک توسیعی پروگرام پر 30000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی : جناب پرہلاد جوشی

Urdu News

نئی دہلی، کوئلہ و کان کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا ہے کہ نالکو مالی سال 28-2027 تک کمپنی کی توسیع اور تنوع کے منصوبوں پر 30000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ جناب جوشی اڈیشہ کی راجدھانی بھبنیشور میں کمپنی کے ہیڈ کوارٹر میں نالکو کے 41ویں یوم تاسیس پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

مجوزہ سرمایے میں سے  کمپنی 7000 کروڑ روپے پانچویں اسٹریم ریفائنری، پوتنگی باکسائٹ کان، ساؤتھ بلاک اور اتکل ڈی اور ای  کوئلہ کانوں سے باکسائٹ ٹرانسپورٹ نظام پر خرچ کرے گی۔  بقیہ 22000 کروڑ روپے اسمیلٹر اور کیپٹیو پاور پلانٹ (سی پی پی) کی توسیع پر خرچ کیے جائیں گے۔ توسیع میں اڈیشہ کے انگل ضلعے میں کمپنی کے اسمیلٹر پلانٹ میں 1400 میگاواٹ فیڈر سی پی پی کی  تعمیر شامل ہے۔

جناب جوشی نے کہا کہ نالکو کی مستقبل کے پروجکٹوں سے پیداوار اور استعمال میں کئی گنا موثر ایلیومینا اور ایلیومنیم میں اہم تعاون ہوگا۔ ترقیاتی پروجیکٹوں سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں آتم نربھر بھارت  کا مقصد حاصل ہوگا۔

جناب جوشی نے کہا کہ  مرکزی حکومت    معدنیات سے مالامال ریاست اڈیشہ کو سبھی طرح کا تعاون دے رہی ہے تاکہ ملک کی معدنی پیداوار میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار کی درخواست کو دیکھتے ہوئے مرکزی حکومت متعلقہ ضابطوں میں ترمیم کرے گی، تاکہ آسان طریقے سے معدنی پیداوار ہو سکے تاکہ ان کمپنیوں کو معدنیاتی بلاک کی نیلامی سے دور رکھا جا سکے جو سنجیدہ نہیں ہیں۔

جناب جوشی نے کہا کہ اڈیشہ میں خام لوہے کی پیداوار میں خاص طور سے تیزی لانے کے لیے اڈیشہ معدنیاتی نیگم ، معدنیاتی کارپوریشن کو 02 خام لوہا کانکنی بلاک اور اڈیشہ مینیرل ایکسپلوریشن کارپوریشن لمیٹڈ کو ریاستی سرکار کی درخواست پر 01 بلاک الاٹ کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔

نالکو کے بارے میں

نیشنل  ایلیمونیم کمپنی لمیٹڈ (نالکو) حکومت ہند کی کانکنی کی وزارت کے تحت سرکاری شعبے  کی فہرست – اے نورتن کمپنی ہے۔ کمپنی ایشیا میں بڑے  مرکب  باکسائٹ – ایلومینا – ایلومونیم – پاور کامپلیکس ہیں۔  کمپنی بھارت میں 32 فیصد باکسائٹ، 33 فیصد ایلومینا اور 12 فیصد ایلومونیم  کی پیداوار کرتی ہے۔  اسے دنیا میں ایلومینا اور باکسائٹ کی سب سے کم  لاگت کی  پیداوار مانا جاتاہے۔ کمپنی کی تجارت 15 سے زیادہ ملکوں میں ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More