22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نالکو(این اے ایل سی او) نے مالی سال 19-2018 کے لئے

Urdu News

نئیدہلی، الیومنیم  بنانے والی  مرکزی  پبلک سیکٹر  کے شعبے کی  نورتن کمپنی  نیشنل ایلیومنیم کمپنی لمٹیڈ (این اے ایل سی او ) نے  حکومت ہند کی کانکنی کی وزارت کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کرکے  مالی سال  19-2018  کے لئے اپنے کام سے  9350 کروڑروپے  کی آمدنی  کا سب سے بڑا نشانہ معین کیا ہے ، جو پچھلے سال کے مقابلے پندرہ فیصد زائد ہے ۔اس مفاہمت نامے پر حکومت ہند کی  کانکنی کے امور کی وزارت  کےسکریٹری جناب انل گوپی شنکر مقیم اور نالکو کے   چیف منیجنگ ڈائریکٹر  جناب تپن کمار چاند  نے  پچھلی شام نئی دلی میں دستخط کئے ۔ اس موقع پر جناب مقیم نے نالکو کی انتظامیہ کو  کمپنی کی بہترین کارکردگی اور  18-2017  میں  کارپوریٹ انتظامیہ کے بہترین  معیارات  نیز 19-2018  کے لئے ٹھوس اور مضبوط  کاروباری  منصوبے تیار کرنے پر مبارکباددی ۔یہ مفاہمت نامہ   ڈپارٹمنٹ آف پبلک انٹر پرائزز   کے  رہنما اصولوں کے مطابق  کیا گیا ہے اوراسے  بین وزارتی کمیٹی  اورکانکنی کے امور کی وزارت ،دونوں کے ساتھ   گفتگو کے بعد اس مفاہمت نامے کو قطعی شکل دی گئی ہے ۔

          اس مفاہمت نامے میں   اہلیت کے صد فیصد استعمال  کے ساتھ  2.1  ملین ٹن  ایلیومینا کی پیداوار کا نشانہ معین کیا ہے جبکہ  4.15  لاکھ ٹن  ایلیومنیم کی  پیداوار کا نشانہ مقررکیا گیا ہے ۔اس کے ساتھ ہی اس مفاہمت نامے  نے  پیداوار ی  صلاحیت میں  بہتری کے جزو کی حیثیت سے کاربن کی کھپت میں  بھی تخفیف کا نشانہ معین کیا ہے ۔ علاوہ ازیں اس میں  تحقیق وترقی کی نئی مصنوعات  کو کاروباری بنائے جانے پر بھی زوردیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More