نئی دہلی، وزارت کان کے تحت سرکاری دائرہ کار کی کمپنی نیشنل المونینم کمپنی لمیٹیڈ (این اے ایل سی او) نے مالی سال 19-2018 کی پہلی ششماہی کے دوران 5952 کروڑ روپے کا کاروبار درج کرکے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یعنی مالی سال 18-2017 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے 42 فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال (18-2017) کی پہلی ششماہی سے 364 کروڑ روپے سے بڑھ کر 19-2018 کی پہلی ششماہی کے دوران 1197 کروڑ روپے ہوگیا ہے جو کہ 229 فی صد کا نمو درج کرتا ہے۔
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران جہاں نیلکو کے خالص منافع میں تقریباً تین گنا اضافہ ہوا ہے وہیں کمپنی نے چار گنا سے زیادہ اضافہ کے ساتھ مالی سال 18-2017 کی پہلی ششماہی کے 334 کروڑ روپے کے مقابلے میں 19-2018 میں 1624 کروڑ روپے کا منافع درج کیا ہے۔ زیر تبصرہ مدت کے دوران کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے کا منافع 17 فی صد سے دوگنا بڑھ کر 34 فی صد ہوگیا ہے ۔
مالی سال 19-2018 کی دوسری سہ ماہی اور پہلے ششماہی کے مالی جائزہ کے نتائج کے مطابق آج بھونیشور میں منعقدہ بورڈ آف ڈائریکٹر س کی میٹنگ میں کہا گیا ہے گزشتہ مالی سال کے متعلقہ سہ ماہی میں یہ 235 کروڑ روپے کےمقابلے میں 510 کروڑ روپے کا خالص منافع کماکر تقریباً د وگنا منافع درج کیا ہے۔ مالی سال 19-2018 کا منافع مالی سال 18-2017 کی دوسری سہ ماہی میں ہوئے 223 کروڑ روپے کے منافع کے مقابلے میں 735 کروڑ روپے کا منافع درج کیا ہے جو 229 فی صد کا اضافہ درج کرتا ہے۔
امریکی تجارتی پابندیوں وغیر ہ کی وجہ سے ایلومونیا اور ایلومونیم کے مارکیٹ میں کافی اتار چڑھاؤ کے باوجود ، کمپنی کے ذریعہ شروع کئے گئے نئے کاروباری ماڈل کی وجہ سے اپنی کارکردگی کو نمایں طور پر بہتر کرسکتا ہے ۔ اس کی وجہ سے گزشتہ مالی سال 18-2017 کے دوران ہوئے خالص منافع کو دوگنا کرنے میں مدد ملی ہے۔ 19-2018 کے پہلے سہ ماہی میں مزید بہتری آئی ہے اور ر واں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اس کے جاری رہنے کی امیدیں ہیں۔ نئے کاروباری ماڈل کے تحت مخصوص کھپت میں کمی ، لاگت میں کمی ، پیداوار میں اضافہ ، موقع پر مارکیٹ میں مارکیٹنگ کی حکمت عملی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ نالکو کے سی ایم ڈی ، ڈاکٹر ٹی کے چند کی قیادت میں کمپنی کی مستعد ٹیم کو مالی سال 19-2018 میں ریکارڈ کاروبار اور منافع کا پختہ یقین ہے۔