نئی دہلی، باگا باغیوں کو ایک بڑا دھچکا لگا ہےکیونکہ این ایس سی این (کیٹووی- نیوپاک) گروپ کےایک سینئر کیڈر کو 23 جنوری کو ناگالینڈ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
این ایس سی این کے ایک سینئر باغی رہنما کی دیماپور سے زنہے بوتو تک نقل و حمل کے بارے میں خفیہ اطلاع ملتی تھی جس کی بنیاد پر قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے ) اور آسام رائفلس کی مشترکہ ٹیم نے 23 جنوری 2018 کی صبح ناگالینڈ کے کوہیما ضلع میں متعدد موبائل وہیکل چیک پوسٹ قائم کئے تھے۔
کوہیما کے قریب زُبزا میں موبائل وہیکل چیک پوسٹ پر موٹر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران آسام رائفلس کے جوانوں نے ایک ٹاٹا فورچونر وہیکل سے جس کا رجسٹریشن نمبر NL-07 C 2266 سے این ایس سی این (کے این ) دو دوسرے باغیوں کے ہمراہ تنظیم کے خود ساختہ بریگیڈیئر کو گرفتار کیا۔ گرفتار کئے گئے اس باغی کی شناخت ایس ایس بریگیڈیئر اہیتو ایچ چوفی ولد ہزوزو ، ساکین یہیمی گاؤں ، زنہےبوتو،ناگالینڈ کے طور پر ہوئی ہےجبکہ دوسرے چھ باغیوں کے نام ایس ایس سرجنٹ وتّی مارک اور مسٹر موگاہوتو سومی ہے۔
مسٹر اہیتو چوفی زنہے بوتو ضلع ایکزکیوٹیو فورس کوٹے کے سرکاری اسلحہ و گولہ بارود کے لوٹ پاٹ کی مجرمانہ سازش سے متعلق این آئی اے کے مقدمہ نمبر RC 03/2013/NIA/GUW میں ملزم نمبر تین ہے۔ این آئی اے کی اسپیشل جج کے ذریعے 14 مئی 2014 کو اور پھر 8جولائی 2014 کو اس کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔
اس کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے ایک ٹائپ-56 رائفل،دو پستول،176 راؤنڈ گولیاں 1،32،320 ،ہندوستانی کرنسی ،موبائل فون اور قابل اعتراض دستاویزات برآمدہوئی ہیں۔