20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نا یب صدر نے ہندوستانی فضا ئیہ کے مارشل ارجن سنگھ کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا

Urdu News

 نئی دہلی۔؛ نا یب صدر جناب ایم وینکیا نائڈو نے  ہندوستانی فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہ۔  ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ مارشل ہند-پاک جنگ 1965 میں رول کے لئے مشہور تھے اور ہندوستانی فوج کی تاریخ میں ایک مثال تھے۔مغربی بنگال کے پنا گڑھ ایئر فورس اسٹیشن کا نام ان کے نام پر رکھا گیا تھا  اور وہ پہلے باحیات افسر تھے جن کے نام پر کوئی فوجی اڈا کا نام رکھا گیا تھا ۔

نائب صدر نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے مارشل ارجن سنگھ کی موت کا  بہت صدمہ پہنچا ہے۔وہ فضا ئیہ کے پانچ ستارہ  افسر تھے۔

مارشلارجن سنگھ  ہند-پاک جنگ1965 میں رول کے لئے مشہور تھے اور ہندوستانی فوج کی تاریخ میں ایک مثال تھے۔ انہوں نے محض44   سال کی عمر میں ہندوستانی فضا ئیہ کی قیادت کی تھی۔

2016 میں ہندستانی فضا ئیہ نے پانا گڑھ (مغربی بنگال) فضائی اڈا کا نام ان کے97ویں  سالگرہ کے موقعے پر رکھا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More