نئی دہلی: سڑک نقل وحمل وشاہراہوں اوربہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی کمپنیوں کی
وزارت ( ایم ایس ایم ای ) کے مرکزی وزیرجناب نتن گڈکری آج اسٹاک ہوم پہنچے ۔وہ عالمی اہداف 2030کے حصول کے لئے سڑک تحفظ سے متعلق تیسرے اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس میں بھارت کی نمائندگی کریں گے ۔ اس دوروزہ کانفرنس کامقصد سڑک تحفظ کے معاملے کو عالمی ایجنڈے پر لانااور محفوظ تر سڑکوں کے تئیں عالمی براداری کی عہدبستگی کی تجدید کرناہے ۔ کانفرنس میں شرکت کرنے والے ممالک کے رہنماء 2030تک سڑک حادثات میں کمی لانے کے لئے اقوام متحدہ کی کارروائی کی دہائی کے تحت طے کئے گئے اقوام متحدہ کے اہداف کے حصول کے لئے ایک لائحہ عمل طے کریں گے ۔
یہ کانفرنس برازیل میں 2005میں ٹریفک سیفٹی ۔ ٹائم آف ریزلٹس کے موضوع پر منعقدہ دوسری اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس کے فالواپ میں ہورہی ہے ۔ اس کانفرنس کا انعقاد عالمی بینک ، عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیوایچ او) اور دیگر ایجنسیوں کی سرگرم شراکت داری سے ہورہاہے ، جومختلف اداروں کے صلاحیتوں کوتقویت دینے ، بیداری میں اضافہ کرنے اور محفوظ ترسڑکوں کے لئے انجینئرنگ ڈیزائن کو بہتربنانے کے طریقوں سے اس میں تعاون دے رہی ہیں ۔
اس کانفرنس کی ایک نمایاں خصوصیت سڑک بندوبست کے معاملے میں تجربہ حاصل کرنے والے ملکوں کے ذریعہ اپنی مہارت کو ان ملکوں کےساتھ جو اس معاملے میں پیچھے ہیں ، سے مشترک کرنا ہوگی ۔ زوردنیا کے مختلف حصوں میں ابھرنے والے بہترین طورطریقوں کواپنانے پربھی ہوگا ۔
بھارت سمیت خاص طورپر جنوب ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا خطے کےزیادہ ترترقی پذیرملکوں کی توجہ خود کو درپیش مخصوص قسم کے مسائل اورچیلنجوں پر مرکوز ہونے کاامکان ہے ۔ ان مسائل کاتعلق دوپہیاگاڑیوں پرمشتمل ان کی موٹرگاڑیوں سے ہے ۔ان ممالک میں زیادہ تر اموات اور چوٹوں کا تعلق ان کی آبادی کے اس حصے سے ہے جو موٹرسے چلنے والے یاموٹرکے بغیر چلنے والی دوپہیا گاڑیوں کااستعمال کرتے ہیں ۔ گڈکری نے 2015میں ٹریفک سیفٹی سے متعلق دوسری اعلیٰ سطحی عالمی کانفرنس میں بھارت کی طرف سے برازیلیا اعلامیہ پربھی دستخط کئے تھے جوعالمی برادری سے سڑک حادثات سے ہونےوالی اموات میں کمی لانے کا وعدہ کرتاہے ۔
سویڈن کے راجہ کارل 16 گستاف کانفرنس کے افتتاحی اجلا س میں شرکت کریں گے ۔ جس میں بنیادی ڈھانچے کے سویڈن کے وزیرٹومس اینیرتھ اسٹاک ہوم اعلامیے کی نمائندگی کریں گے ۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ٹیڈراس ادھانم گیبریسس ، عالمی ادارہ صحت کے ڈائرکٹرجنرل ، ایڈینا ۔ لونس والیان اوریوروپی کمیشن کے ٹرانسپورٹ کمشنراومنیاال عمرانی کے پیغامات اس موقع پر پڑھے جائیں گے ۔
اسٹاک ہوم میں اپنے قیام کے دوران گڈکری سویڈن کے بنیادی دھانچے کے وزیر ٹومس اینیرتھ، بیرونی تجارت کے وزیر اناہال برگ ، بزنس ، صنعت اور اختراعات کے وزیر ابراہیم بیلان اور برطانیہ کے سڑک تحفظ کے وزیر برونیس ویرے کےساتھ دوفریقی بات چیت بھی کریں گے ۔ گڈکری عالمی بینک کے نائب صدر( جنوبی ایشیا ) ہارٹ شیفرکے ساتھ بھی بات چیت کریں گے ۔گڈکری کاپروگرام سویڈن ۔ انڈیا ٹرانسپورٹیشن سیفٹی اینڈ انوویشن پارٹنرشپ میٹنگ میں شرکت کابھی ہے جس میں متعدد سی ای اوز شریک ہوں گے ۔اس موقع پر سویڈن اور بھارتی کاروباریوں کے درمیان متعدد مفاہمت ناموں پردستخط کے بھی امکانات ہیں ۔
اقوام متحدہ جس نے پائیدارترقیاتی اہداف ایک جزوکے طورپر سڑک تحفظ کو شامل کیاہے ، نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑک حادثات سے ہونے والی اموات میں کمی لانے سے متعلق اپنی عہد بستگی کا اعادہ کریں اور دنیاکومحفوظ ترجگہ بنانے کے لئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں ۔