9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نتن گڈکری اور وجے گوئل نے 10 ویں سلم یوا دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Union Ministers Nitin Gadkari and Vijay Goel flagged off 10th Slum Yuva Daud
Urdu News

نئی دہلی۔ کھیل اور نوجوانوں کے امور کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب وجے گوئل نے آج  یہاں سڑک اور ٹرانسپورٹ کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری اور رکن  پارلیمنٹ جناب مہیش گری کے ہمراہ 10 ویں سلم یوا ریس کو ہری  جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ دوڑ لال بہادر شاستری ہسپتال، کھچڑی پور سے شروع ہوئی اور ترلوک پوری میں  ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر اسٹیڈیم پر ختم ہوئی۔  اس میں دہلی کی جھگی جھونپڑیوں سے پانچ ہزار سے بھی زیادہ نوجوان شامل ہوئے اور سبھی حصہ لینے والوں کو میڈل، ٹی شرٹ اور سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔

جناب گوئل نے دوڑ شروع ہونے سے پہلے شرکاء سے بات چیت کی۔ شرکاء نے وزارت کی جانب سے فراہم کئے  گئے اس پلیٹ فارم کے لئے وزارت کی کوششوں کی تعریف کی۔  نوجوانوں نے اپنے خیالات کا اشتراک کیا  اور بعض نے حب الوطنی کے گیت بھی گائے۔ جناب گوئل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد جھگی جھونپڑیوں میں رہنے والے نوجوانوں کو مثبت ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ منشیات اور سماج دشمن سرگرمیوں سے دور رہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ مستقبل میں ایسی ٹیمیں تشکیل دیں گے اور فٹ بال، والی بال جیسے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مقابلوں کو اہتمام کریں گے، تاکہ جھگی جھونپڑیوں میں پوشیدہ صلاحیت کی تلاش کی جا سکے۔

جناب نتن گڈکری نے سلم یوا دوڑ کے انعقاد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں میں لامحدود توانائی ہے اور اس کا استعمال ہندوستان کو ‘نیا ہندوستان’ بنانے کے لئے کیا جائے گا۔ رکن پارلیمنٹ جناب مہیش گری نے شرکاء سے بات چیت کی اور کہا کہ ایسی  سرگرمیاں نوجوانوں کو بااختیار بناتے ہیں اور انہیں ولولہ انگیزی  کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے ہمیں ایک ہندوستان بہترین ہندوستان کی  تعمیر میں ضرور مدد ملے گی۔

سلم یوا دوڑ، کھیل اور نوجوانوں کے امور کی وزارت اور نہرو یوا کیندر سنگٹھن کے ذریعہ ’سَلم اپناؤ مہم ‘کا ایک حصہ ہے، اب تک دہلی میں 10 سلم یوا  دوڑ منعقد کی جا چکی ہیں۔  اس میں دہلی کے جھگی جھونپڑیوں کے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More