16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نتن گڈکری نے آئی این اے ایم – پرو +، کا آغاز کیا تعمیراتی سامان اور سرو س کی خرید و فروخت کے لئے ویب پلیٹ فارم

Shri Gadkari launches INAM-Pro +: The Web Platform for Sale and Purchase of Construction Material and Service
Urdu News

نئی دہلی،۔ جون ۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور جہاز رانی کے مرکزی وزیر جناب نیتن گڈکری نے آج نئی دلی میں آئی این اے ایم –پرو +، کا آغاز کیا ۔ آئی این اے ایم –پرو+ ،ٓئی این اے ایم –پرو کا ایک اپ گریٹڈ ورزن ہے۔ نینشل ہائی ویز اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی کارپوریشن لمیٹڈ کی طرف سے یہ ویب پورٹل ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ وزارت کی طرف سے د و سال پہلے سیمنٹ کے خریداروں اور فروخت کرنے والوں کو ایک ساتھ کرنے کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم کے طور پر یہ ویب شروع کیا گیا تھا۔ 700 سے زیادہ تعمیراتی کمپنیوں نے پچھلے دو سال کے دوران اس ۔ آئی این اے ایم –پرو کا استعمال کیا ہے ۔ 37 سیمنٹ کمپنیوں نے اس پر رجسٹریشن کرایا ہے۔ اس پورٹل نے سامان کی دستیابی ، اور قیمت کے مقابلے کی سہولت فراہم کی ہے اور متوقع خریداروں کے لئے بہت آسانی پیدا کر دی ہے۔ جس سے وہ شفاف طریقے سے مناسب داموں پر سیمنٹ کی خریداری کر سکیں۔ تعمیراتی صنعت اور آئی ٹی سیکٹر کی طرف سے ۔ آئی این اے ایم –پرو+ کو کافی سراہا گیا ہے۔ اس موقع پر جناب گڈکری نے کہا کہ یہ پورٹل تعمیراتی سامان اور سروس کی موثر اور شفاف خریداری کو آسان بنانے میں بہت موثر ہے ۔ انہوں نے سرکاری اداروں پی ایس یو اور دیگر اداروں سے کہا کہ وہ اس پورٹل کا استعمال کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More