16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نتن گڈکری نے ایران کے سڑک اور ترقی کے وزیر کے ساتھ بات چیت کی

Urdu News

نئی دہلی: جہاز رانی ،سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کی صفائی ستھرائی کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں سڑکوں اور شہری ترقی کے ایران کے وزیر ڈاکٹر عباس اخوندی کے ساتھ باہمی گفتگو کی۔

بات چیت کے بعد میڈیا کے افراد سے بات کرتے ہوئے جناب گڈکری نے بات چیت کو انتہائی ثمرآور قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چاہ  بہار  بندر گاہ ہندوستان اور ایران دونوں کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے اور اس سے دونوں ہی ملکوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہ ہندوستان کی  ترقی کے لئے ایک سرچشمہ ثابت ہوگا کیو نکہ اس سے افغانستان اور روس کے لئے برآمدات کا ایک متبادل راستہ کھل گیا ہے اور یہ ایران اور ہندوستان میں سرمایہ کاری کے لئے دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کے لئے کاروباری مواقع بھی کھولے گا۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ دونوں ملکوں نے آج اپنی بات چیت کے دوران چاہ بہار بندر گاہ سے متعلق تمام معاملات کو حل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں کاروباری مواقع کا پتہ لگانے کے لئے ہند  – ایران مشترکہ کاروباری سمینار ایک سود مند عمل تھا، جو آج دونوں ملکوں کے لیڈروں کے درمیان ہونے والی بات چیت سے قبل ہوا تھا، جس میں دونوں ملکوں کے سرکاری اور نجی شعبے کے ایک سو نمائندوں، حکام اور مختلف تجارتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آج کی میٹنگ سے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر ایران کے وزیر ڈاکٹر عباس نے ایران میں بنیادی ڈھانچے کے مختلف پروجیکٹوں کا ذکر کیا اور سرمایہ کاروں کے لئے ساز گار کاروباری  ماحول کو اجاگر کیا۔

جہاز رانی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور کیمیکلز وکھادوں کے وزیر مملکت جناب من سکھ منڈاویا نے بھی حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا تاکہ بحری شعبے میں باہمی تعاون کر بڑھایا جاسکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More