18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نتن گڈکری نے بیلجئم کے نائب وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ کی

Urdu News

نئی دہلی، فروری،جہاز رانی اور سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کل ممبئی میں بیلجئم کے نائب وزیراعظم جناب الیکزینڈر ڈی کرو کے ساتھ ملاقات کی اور میٹنگ کے دوران سمندری شعبے سے جڑے دوطرفہ معاملوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب گڈکری نے ساگر مالا پروجیکٹوں ، بین ملکی آبی شاہراہوں اور صنعتی کلسٹروں کے فروغ میں بیلجئم کی کمپنیوں سے حصہ داری بڑھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے ساحلی جہاز رانی ، بین ملکی آبی ٹرانسپورٹ، سمندری سیاحت (کروز)، نئی بندرگاہوں کی ترقی، اسمارٹ پورٹ، صنعتی شہر اور سبز بندرگاہوں کی ترقی میں موجود زبردست مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے بیلجئم کے وفد سے سمندری شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے ہی جاری تعاون اور اضافے کرنے کی اپیل کی۔ بیلجئم کے نائب وزیراعظم نے جے این پی ٹی اینٹ ویپ پورٹ تربیتی سینٹر کے قیام کے لئے ہند سرکار کے ذریعہ کافی تیزی سے کئے گئے اقدام کا ذکر کیا جس کا اب کام کاج کافی اچھے ڈھنگ سے چل رہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بیلجئم ہندوستان میں سمندری سیکٹر کی ترقی کے لئے مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان معاملات پر آئندہ بیلجئم۔ لگژمبرگ اقتصادی یونین (پی ایل ای یو) کی میٹنگ میں تفصیل سے تبادلہ خیال ہوسکتا ہے جو مئی 2017 میں ہوگی۔ ہندوستان کے لئے بیلجئم کے وفد کا ایک اور دورہ نومبر 2017 میں ہوگا۔

میٹنگ میں جہاز رانی کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری (ساگرمالا) رویندر اگروال بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More