9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نتن گڈکری نے کھادی کے لئے ڈیزائن اورپروڈکٹ ڈیولپمنٹ سینٹرس کے قیام پرتبادلہ خیال کے لئے میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی: بہت چھوٹی ، چھوٹی اور متوسط درجے کی صنعتوں کی وزارت کے تحت کھادی اورویلیج انڈسٹری کارپوریشن ( کے وی آئی سی ) نے ملک بھرمیں نیشنل ڈیزائن اورپروڈکٹ ڈیولپمنٹ سینٹرزکے قیام کی تجویز پیش کی ہے تاکہ بازارکی طلب کے مطابق کھادی اداروں کے لئے جدیدڈیزائن تیارکرنے کا راستہ ہموارکیاجاسکے ۔ ایم ایس ایم ای اور صنعت ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج نئی دہلی میں منعقد ایک اجلاس کی صدارت کی تاکہ اس سلسلے میں طریقہ کار اورآگے بڑھنے پرتبادلہ خیال  کیاجاسکے ۔سکریٹری ایم ایس ایم ای ڈاکٹرارون کمارپانڈا، سکریٹری ٹیکسٹائل جناب روی کپور ، چیئر مین کے وی آئی سی ، جناب وی کے سکسینہ ، معروف ڈیزائنرمحترمہ ریتو بیری ، جناب روہت بال ، جناب جے جے ولایا، جناب رگھوویندرراٹھواور ایم ایس ایم ای اورٹیکسٹائل کی وزارتوں ، کے وی آئی سی ، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن ( این آئی ڈی )  اورنیشنل انسٹی آف فیشن  ٹیکنالوجی کے سینیئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہاکہ کھادی کی پیداوار اور  اس کی فروخت کو زیادہ سے زیادہ کرنے اوراسے ایک عالمی برانڈ بنانے کے لئے ضرورت ہے کہ روایت سے سمجھوتہ کئے بغیراس کے ڈیزائن کو مزید جدید بنایاجائے ۔ انھوں نے کہاکہ ملک کے نوجوانوں کے لئے کھادی کو پرکشش بنانے کی ضرورت ہے ۔ پروڈکٹ ڈیزائن صارفین کی پسند اور مانگ سے ہم آہنگ ہونا چاہیئے اور موسم کی صورت حال اورمقامی ڈیزائن وغیرہ جیسے مقامی اورعلاقائی ترجیحات اورضروریات کو مدنظررکھنا چاہیئے ۔

مجوزہ ڈیزائن ہاوسیزبازارکی طلب کے مطابق مصنوعات تیارکرنے میں کھادی اداروں کے لئے راستہ  ہموارکریں گے ۔ ڈیزائن ہاوس کا بنیادی رول تازہ ترین ڈیزائن رجحانات کی نشاندہی کرنا ، صارفین کی ضروریات کے مطابق انھیں اختیارکرنا اور انھیں مصنوعات میں بدلنے کے لئے متعدد جانچ اور نظرثانی سرگرمیوں کو انجام دینا ہوگا۔ ڈیزائن ہاوس صارفین کے اعتماد کو حاصل کرنے میں کھادی کے لئے مددگارثابت ہوگااوراس کے نتیجے میں پیداوارمیں اضافہ ہوگا اورروزگارپیداہو ں گے ۔

جناب گڈکری نے ڈیزائنروں سے کہاکہ وہ اس سلسلے میں مزید تبادلہ خیال کے لئے کے وی آئی سی اور ایم ایس ایم ای کی وزارت کو اپنی آرأ اورتجاویز بھیجیں ۔

کے وی آئی سی نے 4ڈیزائن ہاوسیزیعنی  ملک کے  مشرقی  ، مغربی ،  شمال اورجنوبی حصوں میں ایک ایک ڈیزائن ہاوس کے قیام کی تجویز پیش کی ہے ۔ اس کے علاوہ شمال مشرق میں بھی ایک ڈیزائن ہاوس قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ یہ ڈیزائن ہاوسیز بی اوٹی موڈ یاآوٹ سورسنگ بنیاد پرہوسکتے ہیں ۔ تاہم ان مسائل پرتبادلہ خیال اگلی میٹنگوں میں کیاجائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More