نئی دہلی،؍مئی ، جہاز رانی، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ میں 1117.3 کروڑروپے کی مالیت کے آٹھ کنیکٹی ویٹی پروجیکٹ کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔ یہ پروجیکٹ درج ذیل ہیں:
نمبرشمار | پروجیکٹ | لاگت |
1 | جواہرلال نہرو پورٹ ٹرسٹ میں مربوط کامن ریل یارڈ فیسلیٹی | 250کروڑروپے |
2 | جے این پی ٹی کے چوتھے ٹرمنل کو ریل کے ساتھ جوڑنا | 100کروڑروپے |
3 | جسائی جے این پی ٹی تیسرا ریلوے لائن | 150کروڑروپے |
4 | شمالی گیٹ پر فلائی اوور | 127.45کروڑروپے |
5 | ٹریکٹر-ٹریلرس کیلئے مربوط مرکزی پارکنگ | 149.31کروڑروپے |
6 | ساحلی برتھ کی تعمیر | 142.32کروڑروپے |
7 | وائی جنکشن پر فلائی اوور | 82.95کروڑروپے |
8 | واٹر برتھ کے پیچھے یارڈ کی ازسرنوتعمیر | 115کروڑروپے |
ان تمام پروجیکٹوں کے ذریعہ جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ (جے این پی ٹی) کے اندرونی علاقوں کی کنیکٹی ویٹی میں اضافہ ہوگا۔ بندرگاہوں کو جوڑنا، جہاز رانی کی وزارت کے تجرباتی ساگر مالا پروگرام کے چار ستونوں میں سے ایک ہے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نتن گڈکری نے کہا کہ ساگر مالا پروگرام کے تحت وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کی توقع ہے۔ اس سے بہتر بنیادی ڈھانچہ اور روزگار کے نئے مواقع کےعلاوہ ہندوستانی برآمدات کو بے پناہ فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد کمپنیوں نے جواہر لال نہرو پورسٹ ٹرسٹ کے خصوصی اقتصادی زون میں فیکٹریاں قائم کرنے کیلئے زمین تحویل میں اپنی دلچسپی دکھائی ہے۔ اس کے نتیجے میں ہنرمند افراد ی قوت کی مانگ بڑھے گی۔ جناب گڈکری نے اطلاع دی کہ ان نئی کمپنیوں کی ضروریات کو دیکھ بھال کیلئے نیز ان کمپنیوں کی مخصوص ضروریات کی تکمیل کیلئے رائے گڑھ اور کونکن علاقے کے مقامی نوجوانوں کی ٹریننگ میں امداد فراہم کرنے کیلئے ایک کوآرڈینیٹر کی تقرری کی جائے گی۔جے این پی ٹی کے چیئرمین جناب انل دگیکر نے یقین دلایا کہ پورٹ ٹرسٹ عالمی درجے کے بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرنے کیلئے اپنی پوری توجہ مرکوز کر رکھی ہے تاکہ بلارکاوٹ تجارت ہو سکے اور آسان تجارتی عمل میں تعاون مل سکے۔ جے این پی ٹی میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے اور اب اس کے فوائد بھی نظر آنے لگے ہیں۔ اس سنگ بنیاد تقریب میں متعدد محکموں کے اعلیٰ افسران کےعلاوہ انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی۔