14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نتن گڈ کری نے کہا کہ بھارت ایران میں چاہ بہار بندرگاہ کا کام کاج 2019 تک شروع کرنے کی کوشش کررہا ہے

Urdu News

نئی دہلی، آبی وسائل دریاؤں کے فروغ اور گنگا کی صفائی ستھرائی، سڑک ٹرانسپورٹ وشاہراہوں اور جہاز رانی کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈ کری نے کل دوشامنے میں کہا ہے کہ بھارت یہ کوشش کررہا ہے کہ ایران میں چاہ بہار بندرگاہ کا کام کاج 2019 تک شروع ہوجائے ۔ جناب گڈ کری دوشامبے میں بھارتی سفارت خانے میں سوامی وویکا نند ثقافتی مرکز کے افتتاح میں بھارتی برادری سے خطاب کررہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ چاہ بہار بندرگاہ شروع ہوجانے سے سی آئی ایس ملکوں تک مزید رسائی حاصل ہوجائے گی۔

جناب گڈ کری نے پچھلے چار برسوں میں این ڈی اے حکومت کے ذریعہ کی گئی ان  کوششوں اور اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلی ذکر کیا۔جن کے سبب عوام کی زندگیوں میں معیاری تبدیلیاں رونما ہوئی۔ انہوں نے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں بڑے پیمانے پر کئے گئے کاموں کے بارے میں بھی بتایا جیسا کہ قومی شاہراہیں 28 کلو میٹر یومیہ کی رفتار سے تعمیر کی جارہی ہیں۔ جس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  ملک بدعنوانی سے پاک ،شفاف اور عہد بندی کے ساتھ بہت تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چار برسوں میں بھارت کی شبیہ اور وقار میں دنیا بھر میں اضافہ ہوا ہے اور ہمارا درجہ  تجارت کو آسان بنانے ، صفائی ستھرائی  وغیرہ  جیسے میدانوں  میں مختلف معیارات پر عالمی سطح پر بہتر ہوا ہے۔

جناب نتن گڈ کری  تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہے۔ وہ وہاں عالمی سطح کی کانفرنس میں بھارت کی نمائندگی کررہے ہیں۔ کانفرنس کا موضوع ہے ‘‘ کارروائی کے لئے بین الاقوامی دہائی:دیرپا ترقی کے لئے پانی ’’ انہوں نے اپنے دورے کے دوران تاجکستان کے وزیر خارجہ جناب سراج الدین مہرالدین کے ساتھ بات چیت کی جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف میدانوں میں جاری دو طرفہ تعاون کو مزید رفتار دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات سے بھی اتفاق کیا کہ پانی کے دیرپا فروغ کے میدان میں باہمی تعاون میں اضافہ کیاجائے۔ جناب گڈ کری نے تاجکستان کے رہنما کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کے اس عہد سے بھی واقف کرایا کہ وہ  دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون میں توسیع دیں گے ۔

 دوشامبے میں سوامی وویکا نند ثقافتی مرکز ہندی ، سنسکرت  اور یوگا نیز موسیقی اور ڈانس جیسے  مختلف فنون لطیفے کی کلاسوں کا اہتمام کریں گا۔ یہ اہتمام بھارتی برادری افراد اور تاجکستان کے عوام کے لئے کیا جائے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More