21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نجی شعبہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کے ذریعے فراہم کرائے جانے والا علاج نہ صرف قابل رسائی ہو بلکہ سستا بھی ہو: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ نجی شعبے کو یہ یقینی بنانا چاہئے کہ ان کے ذریعے جو علاج فراہم کرایا جاتا ہے وہ نہ صرف قابل رسائی ہو بلکہ سستا بھی ہو۔

آج چنئی میں رینبو چلڈرنز اسپتال کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے یہ امید ظاہر کی کہ اسپتال بچوں کے لیے خصوصی اور سستی دیکھ ریکھ سہولیات فراہم کرائے گا اور تمام بچوں کو بچائے جانے کو یقینی بنانے کے قومی مشن میں تعاون کرے گا تاکہ یہ بچے نیو انڈیا کے صحت مند، با عمل شہریوں کے طور پر فروغ پائیں۔

کسی ملک کی حکمرانی میں صحت دیکھ ریکھ کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اپنے بچوں کو ایک صحت مند اور خوشحال بچپن فراہم کرانا ہر ایک ہندوستانی کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس بات پر توجہ دی جانی چاہئے کہ  کسی شخص کے آنے والے برسوں میں اس کی مکمل جسمانی، جذباتی اور سماجی خوشحالی میں بچپن اہم رول ادا کرتا ہے۔

جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ بچپن کے تجربات  گہرا اثر چھوڑتے ہیں اور یہ مستقبل کے لیے بنیاد تیار کرتے ہیں۔ جس بچے کی نشو ونما  غذائیت کے لحاظ سے اور جذباتی طور پر اچھی طرح ہوئی ہو وہ نہ صرف خوش رہے گا بلکہ صحت مند بھی ہوگا۔

قبل از وقت زچگی ،پیدائش کے وقت بچے کا کم وزن ، نمونیا اور ہیضے وغیرہ کی  بیماریاں جو کہ  ہندوستان میں بچوں کی اموات کی اہم وجوہات ہیں، پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے  پائیدار ترقیاتی مقاصد (ایس بی جیز) کو  پورا کرنے کے لیے تال میل کے ساتھ  کوششیں کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سن 2030 تک فی ایک ہزار زندہ بچوں میں  پانچ سال سے کم عمر کے 25 بچوں کی اموات کو کم کرنے کے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی مقصد کے نشانے کو حاصل کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبے دونوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ نوزائیدہ اور پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو بیماریوں سے بچانے اور ان کے علاج کو بہتر بنانے کے لیے  مداخلت اور تعاون کریں۔

نائب صدر جمہوریہ نے نجی شعبے سے کہا کہ وہ خصوصی طور پر ملک کے دیہی اور دور دراز حصوں میں صحت دیکھ ریکھ کو عام آدمی کے لیے سستا اور قابل رسائی بنانے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔ نجی شعبے کو صرف شہری علاقوں پر ہی توجہ مرکوز نہیں کرنی چاہئے ،انھیں  اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر دیہی علاقوں میں صحت دیکھ ریکھ سہولتیں قائم کرنی چاہئیں۔

جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ شخصی سطح پر صحت بیمہ کے  چھوٹے پیمانے پر آنے سے  گھروں کے ذریعے صحت کے سلسلے میں کئے جانے والے اخراجات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور ملک کی آبادی تک صحت بیمہ کوریج پہنچائے جانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر تمل ناڈو کے گورنر جناب بنواری لال پروہت، تمل ناڈو کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جناب سی وجے بھاسکر، تمل ناڈو کے ماہی پروری اور ماہی گیری کی ترقی کے وزیر جناب ڈی جیا کمار، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر جے۔جیا وردھنے اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More