18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ندیوں کے تحفظ کے تئیں باشندگان ملک میں نئی بیداری پیداہوئی ہے :جناب شیخاوت

Urdu News

نئی دہلی،  جل شکتی کے مرکزی وزیر، جناب گجیندرسنگھ شیخاوت اور اطلاعات ونشریات ، نوجوانوں کے اموروکھیل کود کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے جل شکتی اور ڈبہ بندخوراک کے وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل کے ساتھ مشترکہ طورپر مشہورسیریز‘‘رگ رگ میں گنگا ’’ کے دوسرے سیزن کا آغاز کیا۔ اس سیریز کا پہلا سیزن 2019میں دوردرشن پرنشرکیاگیاتھا ، جس میں اداکارراجیو کھنڈیل وال نے اینکر کاکرداراداکیاتھا ۔ پہلے سیزن کو ملی شاندارکامیابی اورمثبت ردعمل کے بعد آج دوسرے سیزن کا آغاز کیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SDTA.jpg

جل شکتی کے مرکزی وزیرجناب گجیندرسنگھ شیخاوت نے اس سیریز کے سیزن 2کا مشترکہ طورسے آغاز کرنے کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس پروگرام کامقصد لوگو ں میں اس مقدس ندی کے تئیں ذمہ داری کا احساس پیداکرنا ہے ۔ انھوں نے کافی مثبت نتائج دینے والی اس پہل کے لئے اپنی خوشی کااظہارکیا۔ جناب شیخاوت نے کہاکہ ملک کی 40فیصد آبادی کسی نہ کسی طرح اپنی روزی روٹی کے لئے  گنگاندی کے گھاٹوں پر منحصرہے ۔ انھوں  نے کہاکہ آج ندیو ں کے تحفظ ، ترقی اور ان کے حالات کا توازن برقراررکھنے کے تئیں باشندگان ملک میں  امید اوریقین کی ایک نئی لہردوڑ گئی ہے اوران میں بیداری آرہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ لوگ اب  ماحولیات کے تحفظ کے تئیں کافی سنجیدہ ہوئے ہیں اوراس سوچ نے ملک کو متحد کرنے کے ساتھ ساتھ تحفظ سے متعلق امورپربھی توجہ کررہے ہیں اوراس میں کافی تیزی بھی آئی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H51K.jpg

جناب شیخاوت نے کہاکہ گنگا ندی کی صفائی میں  گذشتہ کئی برسوں کے دوران غیرمعمولی کامیابیوں کو حاصل کیاگیاہے اوریہ ہمارے لئے باعث فخرہے ۔ ورلڈواٹرویک (عالمی آبی ہفتہ ) کے دوران اپنے اسٹاک ہوم کے دورے کا ایک قصہ سناتے ہوئے مرکزی وزیرنے کہاکہ ماحولیات کے تحفظ کی  سمت میں حکومت کی کوششوں کی بین الاقوامی سطح پر ستائش کی جارہی ہے ۔ یہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کے 4پی اصولوں کی وجہ سے ممکن ہوسکاہے ۔ جناب شیخاوت نے مزید کہاکہ چونکہ کسی بھی مہم کی کامیابی میں عوامی شراکت ایک اہم پہلو ہوتاہے اس لئے اس مشن کو عوامی شراکت کے ساتھ ساتھ عوامی تحریک بنانے پرکافی زوردیاجارہاہے ، یہی وجہ ہے کہ اس بڑے پروجیکٹ کو عوامی منصوبے کے طورپرنافذ کیاگیاہے ، جس میں عوام کی مکمل شراکت داری ہے اوروہ اس کام سے راست طورپر جڑاہوامحسوس کررہے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003AH3H.jpg

اطلاعات ونشریات اور نوجوانوں کے اموراورکھیل کود کے مرکزی وزیرجناب انوراگ ٹھاکر نے نمامی گنگے پروگرام کے تحت عوامی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے جل شکتی کی وزارت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ پہل گنگا کے تحفظ کے لئے عوام کی شراکت داری کو ایک عوامی تحریک بناتے ہوئے اسے اگلے سطح تک لے جائیگی ۔ لاک ڈاؤن کے دوران رامائن اورمہابھارت کے ناظرین کی بڑی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے جناب ٹھاکرنے کہاکہ دوردرشن معیاری  پروگرام بنانے کے لئے جاناجاتاہے جو دہائیوں بعد بھی عوام میں کافی مقبول ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ‘رگ رگ میں گنگا’ سیزن 1اورسیزن 2ایک ایسا ہی پروگرام ہے جس میں برسوں تک مقبول بنے رہنے کی صلاحیت موجود ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004HKZZ.jpg

گنگا کی صاف صفائی کے قومی مشن کے ڈائرکٹرجنرل جناب راجیو رنجن مشرانے کہاکہ ‘رگ رگ میں گنگا ’ دوردرشن کی ایک بہت شاندار اوردلچسپ پہل ہے جو گنگا کے تحفظ اوراس کو نئی شکل دینے کی سمت میں کافی موثر ثابت ہوئی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اس بار ہم نہ صرف یہ کہ معاون ندیو ں کی اہمیت کو سامنے لائیں گے بلکہ پچھلے سیزن کے کچھ خاص مقامات کے ساتھ ساتھ نئی جگہوں کو بھی اپنے پروگرام کا حصہ بنائیں گے ۔ انھو ں نے یہ بھی کہاکہ عوامی شراکت داری نمامی گنگے  پروگرام کا اہم عنصرہے اوررگ رگ میں گنگا اسی نظریئے کے تحت شروع کی گئی پہل کا حصہ ہے ۔ انھوں نے کہ چونکہ ملک آزادی کاامرت مہوتسومنارہاہے اس لئے ہم رگ رگ میں گنگا سیزن 2کے ذریعہ اپنے ناظرین کو گنگا اورجمنا کے ساحلوں پر واقع تاریخی مقامات اور جنگ آزادی میں اداکئے گئے ان کے موثرکردار سے بھی لوگوں کو روشناس کرائیں گے ۔

اس پروگرام کے اینکر اور اداکارراجیو کھنڈیل وال نے کہاکہ اس شوکے لئے کام کرتے ہوئے ان کے اندر کافی روحانیت آگئی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ ہم سب گنگاکو اپنی ماں مانتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ ماں کی صحت بھی اتنی ہی اہم ہے ۔ انھوں نے کہاکہ اس سیزن میں ان معاون ندیوں ،وہ مقامات جنھیں فراموش کردیاگیا،چھوٹے آبی ذخائر کے تعلق سے بھی بیداری لائی جائیگی جو گنگا کو ندی بناتے ہیں ۔ انھوں نے اس شوکے پردے کے پیچھے کے رازوں کو بھی شیئر کیااوربتایاکہ یہ دیگرشوکی طرح اسکرپٹڈ نہیں ہے ۔ یہ آرگینک شوہے جہاں ڈائرکٹرصرف آئیڈیادیتے ہیں ۔وہ سفرکرتے ہیں اورلوگوں سے بات چیت کرتے ہیں ، جس سے بنیادی طورپر یہ شوتیارہوتاہے ۔ انھوں نے بتایاکہ انھیں سدھامورتی نے اس پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے فون کیا اوربتایاکہ انھوں نے اپنے داماد سے یہ پروگرام دیکھنے کے لئے کہاہے ، جو حکومت برطانیہ میں وزیرخزانہ ہیں ۔ انھوں نے اپنے داماد کوٹیمس ندی پربھی ایساہی پروگرام بنانے کا مشورہ دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005RIL8.jpg

دوردرشن کے ڈائرکٹرجنرل جناب مینک کماراگروال نے بتایاکہ پہلے سیزن کی ناظرین کی تعدا د تقریبا 2کروڑتھی ۔ انھوں نے بتایاکہ دوردرشن کو پورے ملک سے سیزن 2کے لئے گذارشات کے ساتھ بڑی تعداد میں خطوط بھی موصول ہوئے ہیں ۔

سیزن 1گنگا سے جڑی صور ت حال کی وراثت اور طرز زندگی کے بارے میں بیداری پھیلانے پرمرکوزتھا ۔ اس شوکے ناظرین  خاص طورسے نوجوانوں سے کافی مثبت رد عمل ملے ہیں ، انھوں نے سفرکے اس سیریز کو انفوٹیمنٹ اورگنگا سے متعلق جانکاری کا ذخیرہ پایا۔ آئی ایم ڈی بی ریٹنگ پراس شوکو اچھا ریویو ملاسیزن 1میں گنگا کے اردگرد کے کچھ بادشاہوں کے زمانے میں تعمیر کئے جانے والے مقامات کو کوور کرنے کے بعد سیزن 2میں گنگا کی اہم معاون ندیوں جیسے جمنا ، کالی ، سریواورگنڈک کے سفرکو کوور کیاجائے گا اوران معاون ندیوں کے کنارے آباداہم شہروں کے ثقافتی ، تاریخی ، ماحولیاتی اور معاشرتی نیز معاشی پہلوؤں کو اجاگرکیاجائے گا۔ اس پروگرام کو 21اگست ، 2021کو ہرسنیچراوراتوارکو رات 8.30بجے ڈی ڈی نیشنل پرنشرکیاجائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More