نئی دہلی۔؍مئی۔کامرس اور صنعت کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے مرکزی وزیر ماحولیات جناب انیل مادھو دوے کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ، انیل مادھو جی ایک زبردست محافظ ماحولیات تھے۔ انہوں نے بہت ہی نمایاں طریقے سے نرمدا کی دستاویز تیار کی تھی۔ راجیہ سبھا انہیں ہمیشہ یاد کرتی رہے گی۔ جناب مادھو دوے ایک کمرشیل پائلٹ تھے، انہوں نے اپنا وہ عہدہ چھوڑ کر آر ایس ایس کے پرچارک کی ذمہ داریاں قبول کیں۔ راجیہ سبھا میں ان کے مشاہدات اور بدلہ سنجی ہمیشہ یاد کی جاتی رہے گی۔