مرکزی وزیر برائے دیہی ترقیات و پنچایتی راج جناب نریندرسنگھ تومر نے پرگتی میدان نئی دلی میں سرس آئی آئی ٹی ایف 2019 میلے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے جناب نریندر سنگھ تومر نے اس میلے میں شامل ہر شخص کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات پیش کی۔ جناب تومر نے کہا کہ سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی ایس)کی دیدیوں میں وافر مقدار میں مثبت توانائی اور مضبوط قوت ارادی موجود ہے، جو ملک و قوم کی ترقی کے لیے استعمال کی جانی چاہیے۔ جناب تومر نے مزید کہا کہ یہ دیدیاں اپنے گھروں اور اپنے کنبوں کے حالات کو بہتر اور بااختیار نہیں بنارہی ہیں، بلکہ ملک وقوم کی ترقی کے لیے بھی کام کررہی ہیں۔
جناب نریندرسنگھ تومر نے اپنی تقریر میں آگے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے خواتین کو سیلف ہیلپ گروپوں کے ذریعے بااختیار بنائے جانے اور ملک و قوم کوغریبی سے نجات دلانے پر خاص طور سے زور دیا ہے اور سیلف ہیلپ گروپوں کی یہ دیدیاں ان دو نشانوں کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پانچ کھرب ڈالر کی مالیت کی معیشت کا جو نشانہ مقرر کیا ہے، وہ ویسے تو سبھی شعبوں کی معاونت سے پورا کیا جائے گا، لیکن سیلف ہیلپ گروپ اس معاملے میں یقینا اہم اور یادگار کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سبھی مرد وخواتین کے لیے اہم ہے کہ ہاتھ میں ہاتھ دے کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے کام کریں۔ سرکار شہریوں بالخصوص خواتین کی حالات میں بہتری کے لیے انتہائی نیک نیتی اور لگن کے ساتھ کام کررہی ہے اور انہیں مالی طور سے خودکفیل بنایا جارہاہے۔
اس تقریب میں وزیر مملکت برائے دیہی ترقیات سادھوی نرنجن جیوتی نے بھی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور حاضرین سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ سرس نے دیدیوں کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سیلف ہیلپ گروپوں سے تعلق رکھنے والی اور دیدیوں کی خطاب سے پکاری جانے والی خواتین اپنی کمائی سے اپنا گھر چلاتی ہیں اور مستقبل کےلیے بچت بھی کرتی ہیں، جو اپنے آپ میں یقینا ایک بڑی بات ہے۔محترمہ نرنجن جیوتی نے مقدس مذہبی صحیفے رام چرت مانس سے چوپائیاں پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیدیاں ملک بھر کی خواتین کے حوصلے بڑھاتی ہیں کہ وہ مزید خودکفیل اور خود مختار و ترقی یافتہ ہوسکیں۔
اس موقع پر محکمہ دیہی ترقیات کے سکریٹری جناب امرجیت سنہا نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرس نے ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے میں اپنے لیے ایک باوقار اور باعزت نام پیدا کیا ہے اور میلہ دیکھنے کے لیے آنے والے لوگ سرس کی اسٹالس بھی دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعدد دیدیاں اس میلے میں اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے آتی ہیں اور اپنی مالی حالت میں تبدیلیاں کرتی ہیں۔ مالیاتی رتبے میں اس تبدیلی سے دیہی ہندوستان کے حالات کو مزید ترقی یافتہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر موجود سیلف ہیلپ گروپوں کی دیدیوں کو ہدایت کی